مستحقین میں اعلیٰ حضرت فاؤنڈیشن انٹرنیشنل و نوری مشن سے راشن کٹ کیالیگاؤں: معاشرے کے مستحق و نادار ہمدردی و حسنِ سلوک کے مستحق ہیں۔ ان کی اعانت ماہِ رمضان میں یقیناً سعادت کی بات ہے۔ اسی جذبہ کے ساتھ ساٹھ مستحق گھرانوں میں راشن کٹ کی تقسیم عمل میں آئی۔ جس میں ہر کٹ میں آٹا، چاول، تیل، چنا، مٹر، چولی، بیسن، تور دال، مسور دال، نمک، تُرّی مصالحہ، چائے پتی، شکر اس طرح کل ۱۳؍اشیا شامل ہیں۔ اسی کے ساتھ ایک دینی کتاب ’’مصطفوی نظامِ معیشت‘‘ از پروفیسر ڈاکٹر محمد مسعود احمد(مطبوعہ نوری مشن) بھی تحفتاً دی گئی، یہ کتاب رزق حلال و معاشیات کے اسلامی احکام و فلسفہ پر مشتمل ہے۔ ان فوڈ پیکجز کو عزتِ نفس و احترام کے ساتھ بیواؤں، ضعیفوں،مستحقوں اور ضرورت مندوں میں تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پرغلام مصطفیٰ رضوی نے بتایا کہ نوری مشن سے موقع بہ موقع اِس طرح کے فلاحی کام اجتماعی طور پر انجام دیے جاتے ہیں۔ میلاد شریف پر دو سو پچاس مستحق گھرانوں میں راشن کٹ ہر سال پابندی کے ساتھ تقسیم ہوتی ہیں جس کے ساتھ سیرتِ پاک پر ایک کتاب بھی دی جاتی ہے، ان تمام امور کو باقاعدہ ریکارڈ فائل کے ذریعے محفوظ کیا جاتا ہے تا کہ کام مزید مستحکم کیا جا سکے۔ فرید رضوی کے مطابق مبلغ اسلام حضرت علامہ محمد ارشد مصباحی (سربراہ اعلیٰ حضرت فاؤنڈیشن انٹرنیشنل یوکے) کی سرپرستی میں امسال ساٹھ مستحق گھرانوں میں ان کٹس کو تقسیم کیا گیا۔ معین پٹھان رضوی نے بتایا کہ بحمدہٖ تعالیٰ استقامت کے ساتھ غریبوں کی مدد کا سلسلہ حتی المقدور جاری ہے۔کٹ پیکنگ و تقسیم میں شیخ آصف رضوی،شہزاد برکاتی، عدنان رضوی و احباب نے حصہ لیا۔
متعلقہ مضامین
برکاتیہ مسجد، ممبرا میں مدینہ منورہ میں سنیما کھولے جانے کے رد عمل میں مشاورتی میٹنگ کل
طیبہ نہ سہی افضل مکہ ہی بڑا زاہدہم عشق کے بندے ہیں کیوں بات بڑھائی ہے السلام علیکم ورحمت اللّٰہ وبرکاتہ محترم حضرات! یہ لکھتے ہوئے قلم کانپ رہا ہے زبان لرزتی ہی اور دل منھ کو آرہا ہے کہآج جبکہ پوری دنیا کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جھیل رہی ہے تعلیمی اداروں میں تالے […]
وسیم رضوی کی مذموم و جاہلانہ بیان کے خلاف ممبئی کے مشترکہ مکتبہ فکر کے محاذ نے کی کمشنر سے ملاقات، ساتھ ہی ساتھ ڈونگری پولیس سٹیشن میں کی ایف آئی آر درج
ڈونگری/ممبئی: 15 مارچ، ہماری آواز(پریس ریلیز) تمام ہی مکاتبِ فکر کے مشترکہ محاذ نے ممبئی پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ اور ایڈیشنل پولیس کمشنر سنیل کولھے سے ۱۵ مارچ کو ملاقات کی۔وسیم رضوی کی جاہلانہ گستاخی کے متعلق گفتگو کی۔کافی تفصیلی گفتگو کے بعد وفد کی جانب سے ڈونگری پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج […]
مالیگاؤں: نوری مشن سے کتاب ’’امام اور مقتدی‘‘ اور ’’دائمی تقویم‘‘ کی تقسیم
مالیگاؤں: 1اپریل، ہماری آواز(پریس ریلیز) [۱] دائمی تقویم: ایک مدت قبل مولانا تفویض احمد رضوی نے مالیگاؤں کے لیے اوقاتِ صلوٰۃ کی دائمی تقویم تیار فرمائی تھی؛ جس کی اشاعت نوری مشن نے کی۔ الحمدللہ! ۲؍ ایڈیشن شائع ہوئے۔ بِلاقیمت مساجد میں پہنچائی گئی- مالیگاؤں کے اطراف کی مساجد میں بھی یہی تقویم آویزاں ہے۔ […]
