مستحقین میں اعلیٰ حضرت فاؤنڈیشن انٹرنیشنل و نوری مشن سے راشن کٹ کیالیگاؤں: معاشرے کے مستحق و نادار ہمدردی و حسنِ سلوک کے مستحق ہیں۔ ان کی اعانت ماہِ رمضان میں یقیناً سعادت کی بات ہے۔ اسی جذبہ کے ساتھ ساٹھ مستحق گھرانوں میں راشن کٹ کی تقسیم عمل میں آئی۔ جس میں ہر کٹ میں آٹا، چاول، تیل، چنا، مٹر، چولی، بیسن، تور دال، مسور دال، نمک، تُرّی مصالحہ، چائے پتی، شکر اس طرح کل ۱۳؍اشیا شامل ہیں۔ اسی کے ساتھ ایک دینی کتاب ’’مصطفوی نظامِ معیشت‘‘ از پروفیسر ڈاکٹر محمد مسعود احمد(مطبوعہ نوری مشن) بھی تحفتاً دی گئی، یہ کتاب رزق حلال و معاشیات کے اسلامی احکام و فلسفہ پر مشتمل ہے۔ ان فوڈ پیکجز کو عزتِ نفس و احترام کے ساتھ بیواؤں، ضعیفوں،مستحقوں اور ضرورت مندوں میں تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پرغلام مصطفیٰ رضوی نے بتایا کہ نوری مشن سے موقع بہ موقع اِس طرح کے فلاحی کام اجتماعی طور پر انجام دیے جاتے ہیں۔ میلاد شریف پر دو سو پچاس مستحق گھرانوں میں راشن کٹ ہر سال پابندی کے ساتھ تقسیم ہوتی ہیں جس کے ساتھ سیرتِ پاک پر ایک کتاب بھی دی جاتی ہے، ان تمام امور کو باقاعدہ ریکارڈ فائل کے ذریعے محفوظ کیا جاتا ہے تا کہ کام مزید مستحکم کیا جا سکے۔ فرید رضوی کے مطابق مبلغ اسلام حضرت علامہ محمد ارشد مصباحی (سربراہ اعلیٰ حضرت فاؤنڈیشن انٹرنیشنل یوکے) کی سرپرستی میں امسال ساٹھ مستحق گھرانوں میں ان کٹس کو تقسیم کیا گیا۔ معین پٹھان رضوی نے بتایا کہ بحمدہٖ تعالیٰ استقامت کے ساتھ غریبوں کی مدد کا سلسلہ حتی المقدور جاری ہے۔کٹ پیکنگ و تقسیم میں شیخ آصف رضوی،شہزاد برکاتی، عدنان رضوی و احباب نے حصہ لیا۔
متعلقہ مضامین
مالیگاؤں: نوری مشن کے تحت یاد شہید اعظم و عرسِ مفتی اعظم کا انعقاد
تحفظ شریعت کے لیے اسلاف کے درسِ عمل کو گلشن حیات میں سجائیں مالیگاؤں : شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ سے دین کو استحکام حاصل ہوا اور یہ درس عمل مہیا ہوا کہ شریعت کے معاملے میں سمجھوتہ و مصالحت سے کام نہیں لیا جا سکتا- شہدائے کربلا نے دین کی حفاظت و تقویت […]
یہ بجٹ کارپوریٹ لوٹ کو فروغ دینے والا: مزدور تنظیمیں
ہماری آواز/نئی دہلی ، یکم فروری (پریس ریلیز) مزدورتنظیموں نے مرکزی بجٹ 2021-22 کو ’کارپوریٹ لوٹ‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو پبلک سیکٹرکے بینکوں اور انشورنس کمپنیوں میں سرمایہ کشی پر دوبارہ غور کرنا چاہئے۔راشٹریہ سویم سیوک سنگھ سے وابستہ بھارتیہ مزدور سنگھ نے کہا ہے کہ حکومت کو اپنی سرمایہ کشی […]
کلیان: مولانا محمد ادریس رضوی رحلت فرما گئے
مقتدر عالم اہلسنّت سہ ماہی المختار کلیان کے مدیر، ادیب شہیر حضرت مولانا محمد ادریس رضوی صاحب خطیب و امام سنی جامع مسجد پتری کلیان وصال فرما گئے. انا للہ وانا الیہ رٰجعون اللہ تعالیٰ درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین بجاہ حبیبہٖ سیدالمرسلین علیہ الصلاۃ والتسلیم علامہ موصوف بہترین […]

