بہار/ ہماری آواز
چکیا کووآں شریف میں گنج شہیداں پیر بابا علیہ الرحمۃ والرضوان کا عرس مقدس نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا – اس موقع سے جلسۂ عرس مقدس کا بھی انعقاد کیا گیا جس کی صدارت مولانا امیرالدین رضوی نے فرمائی اور نظامت کےفرائض مولانا افضل حسین حیدری نے انجام دیے- تلاوت کلام پاک سے محفل کا آغاز ہوا اور شاعر اسلام جمشید ساحل بریلوی, نیر چمپارنی, شکیل نظمی, حافظ مخدوم علی نے حمد و نعت کا گلدستہ پیش کیا- جبکہ پیر طریقت حضرت علامہ الحاج ظہیر عالم قادری چشتی, بانی خانقاہ راہ سلوک چاند پور مرادآباد یوپی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے نیک اور مقرب بندوں نے عشق رسالت میں سرشار ہوکر دین حق کی تبلیغ فرمائی اور کائنات کے ہرگوشے میں پہنچ کر دین و سنت کا کام کیا – مذہب اسلام نے پوری دنیا میں امن و آشتی کے لیے جو طریقۂ کار دیا اس کے مطابق زندگی گزاریں اور امن و سلامتی کا پیغام عام کریں اور اپنی زندگی کا ایک ایک لمحہ رضائے الہی کے لیے گزاریں – آج اس پرفتن دور میں ضروری ہے کہ ہم اپنی نیتوں کو درست کریں اور اپنے اخلاق و کردار کو بہتر سے بہتر بنائیں اللہ والوں سے بے پناہ محبت کریں – اور خدمت خلق و خدمت انسانیت ہماری ترجیحات میں شامل ہونی چاہیے – جبکہ مولانا مشتاق احمد برہانی نے کہا کہ ہم حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کی ادائیگی کی مکمل کوشش کریں- نماز کی پابندی کریں دیگر گناہوں سے بچنے کی ہرممکن کوشش کریں آج ہمارے معاشرہ میں طرح طرح کی برائیاں پھیل رہی ہیں اس کے سد باب کے لیے ہمیں ہرممکن اقدام کرنے کی ضرورت ہے – استاذ العلماء حضرت علامہ سید فضل اللہ رضوی نے کہا کہ اللہ کے مقدس بندوں نے دنیا کے ہر گوشے میں پہنچ کر دین کی تبلیغ و ترویج فرمائی اس لیے ان اولیائے کرام کے دامن کرم سے وابستہ رہیں اور احکامات شرعیہ کے مطابق زندگی گزاریں تاکہ کونین کی سعادتیں حاصل کی جاسکیں۔
عرس کی ساری تقریبات عرس کمیٹی کے سکریٹری محمد فاروق رضا کے زیرنگرانی ادا کی گئی- اس موقع سے مولانا حشمت علی رحمانی, مولانا عبدالقدوس رضوی, مولانا علی رضا, مولانا شکیل احمد رضوی, مولانا عمران نذیر حیدری, مولانا عبد المصطفیٰ, حافظ عبدالمبین سالک, قاری اشتیاق احمد اصدقی, مولانا تبریز عالم قادری,حافظ عظیم اللہ, قاری محمد نظام, مولانا عادل حسین مصباحی, مولانا غلام حیدر, مولانا اجمیر عالم, حافظ شوکت علی سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے۔