بہار

تاریخ ساز ہوگی فروغ اُردو کانفرنس و سیمینار: اشتیاق علی

ضلع اردو سیل شیوہر کے زیر اہتمام گاندھی نگر بھون میں ۱۲/مارچ کو کانفرنس و سیمینار کا انعقاد ہوگا

بہار: 10 مارچ، ہماری آواز

اُردو ڈائریکٹوریٹ بہار پٹنہ کے حکم کے مطابق بہارکی دوسری سرکاری زبان اُردو کے فروغ کے لیے اردو عمل گاہ ، کانفرنس و سیمینار کا انعقاد آئندہ ۱۲ مارچ بروز سنیچر کو گاندھی نگر بھون شیو ہر میں کیا جائےگا۔ یہ جانکاری انچارج افسر ضلع اُردو سیل مع سب ڈویژنل افسر شیو ہر اشتیاق عالم انصاری نے دی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پروگرام کا افتتاح ضلع مجسٹریٹ شیوہر کریں گے- جب کہ مہمان خصوصی ایس پی شیوہر ہوں گے۔ ڈی ڈی سی شیوہر اور اے ڈی ایم شیوہر مہمان اعزازی کے فرائض انجام دیں گے۔ موصوف نے مزید کہا کہ اُردو بھارت کی ایک پیاری اور شیریں زبان ہے۔اس لیے اس کی حفاظت ہر ہندستانی کا اہم فری ضہ ہے کیونکہ اس زبان نے آزادی کی لڑائی میں کلیدی کردار ادا کیا تھا اور اس کے اشعار نے جنگ آزادی کے دیوانوں کو ایک نئی طاقت اور توانائی عطا کی تھی ۔ مولانا حسرت موہانی نے انقلاب زِندہ باد کا جو نعرہ بلند کیا وہ آج بھی زندہ جاوید ہے۔ سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے دیکھنا ہےزور کتنا بازوئے قاتل میں ہے۔ اس شعر کو جنگ آزادی کی دیوانوں نے پھانسی کے پھندے کو چوم لیا اور فرنگی حکمرانوں کو ملک سے باہر کر آزادی کی نعمت حاصل کی۔مُلک میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیور سیٹی اُردو میڈیم میں اعلٰی تعلیم فراہم کر رہی ہے جو حکومت کا ایک عظیم الشان کارنامہ ہے اور اس یونیور سیٹی سے پورے ملک کے طالب علم فیض حاصل کر ملک کی خدمت انجام ڈی رہے ہیں۔ اُردو کی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے لیے روزگار کے بیشمار مواقع ہیں اسلئے وہ احساس کمتری کا شکار نہ ہوں بلکہ اپنی مادری زبان میں تعلیم حاصل کریں اور اپنے مستقبل کو روشن بنائیں۔ انچارج افسر ضلع اُردو سیل اشتیاق علی انصاری نے اُردو آبادی سے گزارش کی ہے کہ وہ اس پروگرام میں شرکت کرنے کی زحمت گوارہ فرمائیں اور اُردو کی آواز کو گھرگھر تک پہنچائیں۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!