میرا روڈ: ہماری آواز (ساجد محمود شیخ) 3 جنوری/ ممبئی سے ملحقہ مضافاتی علاقے میراروڈ میں جماعتِ اسلامی میراروڈ نے سدھ بھاؤنا منچ میراروڈ اور یوتھ ونگ کے اشتراک سے بلڈ ڈونرز فورم کے قیام کے سلسلے میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا ۔ اس میٹنگ میں بلڈ ڈونیشن کیمپ میں اپنے خون کا عطیہ دے چکے نوجوانوں نے شرکت کی ۔ میٹنگ کے آغاز میں رکن جماعت ساجد محمود شیخ نے بلڈ ڈونرز فورم کی تشکیل کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے کہا کہ بلڈ ڈونرز فورم اس لئے قائم کیا جارہا ہے تاکہ ایسے رضاکار تیار کئے جائیں جو کسی ناگہانی صورتحال میں کہیں پر بھی خون کی ضرورت پڑنے پر اپنے خون کا عطیہ دے سکیں ۔ میٹینگ سے خطاب کرتے ہوئے جماعتِ اسلامی میراروڈ کے سیکریٹری برکت علی صاحب نے کہا کہ کسی انسان کی جان بچانا انسانیت کی سب سے بڑی خدمت ہے ۔ انہوں نے حکومتی ذرائع سے حاصل شدہ معلومات کی بنیاد پر کہا کہ آج پورے مہاراشٹر میں خون کی کمی ہے ۔ سارے بلڈ بینک خالی پڑے ہیں ۔ حکومت بار بار عوام سے خون کا عطیہ کرنے کی درخواست کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسی صورتحال میں بلڈ ڈونرز فورم کی سخت ضرورت محسوس ہورہی ہے ۔ قرآن مجید و احادیث مبارکہ سے حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہت بڑا ثواب کا کام ہے ،ہمیں نہیں معلوم کہ ہمارا خون کس شخص کو دیا جارہا ہے مگر صرف رضائے الٰہی کی خاطر ہمیں یہ کام کرنا ہے ۔ اس پروگرام میں کثیر تعداد میں نوجوان موجود تھے ۔ میٹینگ میں موجود سبھی لوگوں نے بلڈ ڈونرز فورم کی ممبرشپ کا فارم پُر کیا۔ اس موقع پر ایک وہاٹس آپ گروپ کے ذریعہ ںاہمی تعلق قائم کرنے پر زور دیا گیا۔ اس وہاٹس آپ گروپ میں فی الوقت پچاس لوگ جڑے ہیں ۔مستقبل میں اور زیادہ تعداد میں بلڈ ڈونرز فورم سے لوگوں کو متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔ یوتھ ونگ کے مقامی صدر نے تمام شرکائے میٹینگ کا شکریہ ادا کیا۔
متعلقہ مضامین
حضرت غیاث میاں کی گرفتاری کی رضا اکیڈمی نے کی سخت لفظوں میں مذمت
حضرت غیاث میاں (کالپی شریف) کی گرفتاری ہماری حرمت پر حملہ ہے۔الحاج محمد سعید نوری ممبئی۔پریس ریلیز2اکتوبر رضااکیڈمی کے بانی و سربراہ اسیر مفتئ اعظم الحاج محمد سعید نوری صاحب نے حضرت غیاث میاں صاحب کی گرفتاری پراپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سخت لفظوں میں مذمت کی ہے ایک بیان میں رضا اکیڈمی کے […]
جمعیۃعلماء مہاراشٹر کا اہم فیصلہ: اہل خیر حضرات مدارس عربیہ کا دل کھول کر تعاون کریں
تصدیق نامہ کی میعاد میں مزید توسیع: مولانا حلیم اللہ قاسمی ممبئی: 18 مارچ/ ہماری آواز(پریس ریلیز) سال 2019میں جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے دفتر سے جاری کئے گئے تصدیق نامہ کی یک سالہ میعاد میں توسیع کرکے اس کو ماہ شوال المکرم1442کے آخرتک وسعت دے دی گئی ہے۔اس کے لئے سال 2019کے تصدیق نامہ پر جمعیۃ […]
اشاعت دین کے لیے اسلاف کا ذوق تعلیم و تربیت اورتقویٰ شعار زندگی نمونۂ عمل
دارالعلوم اہلسنّت سیدنا امیر حمزہ کے سالانہ اجلاس میں حضور محدث کبیر کا ناصحانہ خطاب مالیگاؤں: قربِ قیامت کے اِس زمانے میں خیر کی اُمید کم اور شر کی زیادہ ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ علم اُٹھ جائے گا، جہالت عام ہوگی۔ حدیث شریف میں ہے کہ اللہ تبارک […]
