بھیلواڑہ: ہماری آواز(ضیاء المصطفیٰ ثقافی) 25دسمبر// صوبہ راجستھان کے شہر بھلیواڑہ میں تحریک اصلاح امت مسجد نیلگران محلہ بالا کی سرزمین پر پہلی بار تاریخی ساز علمی وفکری، سماجی عظیم الشان ایک روزہ بنام حنفی سیمینار 27دسمبر بروز اتوار 2020 شہزادہ بحر العرفان حضرت علامہ ومولانا احمد سعید آفاقی مجددی کی سرپرستی اور قاضی شہر بھیلواڑہ فاضل جامعہ ازہر مصر خلیفہ شیخ الہند ،شیخ الحدیث حضرت علامہ مفتی اشرف جیلانی ازہری کی قیادت میں منعقد ہونے جارہا ہے، اس تاریخی ساز علمی وفکری سماجی سیمینار میں ملک وبیرون ملک سے علماء کرام ومفتیان عظام اپنے تحقیقی وعلمی مقالے کے ذریعے شرکت فرماریے ہیں، جن میں خاص طور پر شہر پرتاپ گڑھ کے تاریخی سرزمین مانکپور شریف سے خلیفہ شیخ الہند مفتی شاہ نواز عالم مصباحی ازہری صاحب، شہر آلہ آباد سے مفتی منظر عالم نظامی صاحب، مانکپور شریف سے مولانا ضیا المصطفی ثقافی صاحب. مولانا شاداب ازہری صاحب، شہر رامپور سے مفتی جاوید اختر صاحب، جئے پور سے مفتی خالد ایوب مصباحی صاحب، اجمیر شریف سے مفتی بشیر القادری صاحب، اندور ایم پی سے مفتی سلمان ازہری صاحب ومولانا شمس تبریز ازہری صاحب اور چودہ پور، ناگورشریف، نلمباڑہ، بھیلواڑہ کے علماء کرام ومفتیان عظام شرکت فرمارہے ہیں، ( موضوعات )شادی میں غیر شرعی رسم ورواج کی کثرت اور بحیثیت مسلمان ہماری ذمہ داری) (2)ایصال ثواب کی شرعی حیثیت اور اسکے بڑھتے اخراجات کا تحقیقی جائزہ)(3)موجودہ صورت حال میں فروغ دین کی اہمیت وضرورت،افادیت، اور تقاضئے
متعلقہ مضامین
آہ ! خانوادہ لونی کے عظیم فرزند رخصت ہوگئے
آج مورخہ ٧ رمضان ١٤٤٣ھ بمطابق،٩ اپریل ٢٠٢٢ء بوقت سحر شوشل میڈیا کے مختلف معتمد ذرائع ابلاغ سے یہ جان کاہ خبر موصول ہوئی کہ خانوادہ لونی اور جیلانی گلشن کے عظیم فرزند پیکر اخلاص ووفا، مرکز مریداں مجور عقیدمنداں ،ناصر عقیدہ وایقاں، واقف احوال خانداں حضرت علامہ الشاہ صاحبزادہ پیر سیداحمد شاہ جیلانی اکبری […]
مدرسہ فیض قادریہ ہرپالیہ میں جلسہ غوث الوری عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا
خصوصی خطاب مفتی اعظم راجستھان حضرت مفتی شیر محمد خان صاحب رضوی نے کی۔ حسب روایت سابقہ 13 ربیع الثانی 1446 ھ/17 اکتوبر 2024 عیسوی بروز جمعرات (جمعہ کی شب) مدرسہ فیض قادریہ ہرپالیہ کے وسیع وعریض گراؤنڈ میں ایک عظیم الشان اجلاس بنام "جلسہ غوث الوری” انتہائی عقیدت و محبت اور تزک و احتشام […]
اپنے بچوں کو دینی وعصری تعلیم سے آراستہ کرنے کے ساتھ اپنے اہل خانہ پر خصوصی نظر رکھیں: علامہ پیر سید نوراللہ شاہ بخاری
اپنے بچوں کو دینی وعصری تعلیم سے آراستہ کرنے کے ساتھ اپنے اہل خانہ پر خصوصی نظر رکھیں: علامہ پیر سید نوراللہ شاہ بخاری

