بھیلواڑہ: ہماری آواز(ضیاء المصطفیٰ ثقافی) 25دسمبر// صوبہ راجستھان کے شہر بھلیواڑہ میں تحریک اصلاح امت مسجد نیلگران محلہ بالا کی سرزمین پر پہلی بار تاریخی ساز علمی وفکری، سماجی عظیم الشان ایک روزہ بنام حنفی سیمینار 27دسمبر بروز اتوار 2020 شہزادہ بحر العرفان حضرت علامہ ومولانا احمد سعید آفاقی مجددی کی سرپرستی اور قاضی شہر بھیلواڑہ فاضل جامعہ ازہر مصر خلیفہ شیخ الہند ،شیخ الحدیث حضرت علامہ مفتی اشرف جیلانی ازہری کی قیادت میں منعقد ہونے جارہا ہے، اس تاریخی ساز علمی وفکری سماجی سیمینار میں ملک وبیرون ملک سے علماء کرام ومفتیان عظام اپنے تحقیقی وعلمی مقالے کے ذریعے شرکت فرماریے ہیں، جن میں خاص طور پر شہر پرتاپ گڑھ کے تاریخی سرزمین مانکپور شریف سے خلیفہ شیخ الہند مفتی شاہ نواز عالم مصباحی ازہری صاحب، شہر آلہ آباد سے مفتی منظر عالم نظامی صاحب، مانکپور شریف سے مولانا ضیا المصطفی ثقافی صاحب. مولانا شاداب ازہری صاحب، شہر رامپور سے مفتی جاوید اختر صاحب، جئے پور سے مفتی خالد ایوب مصباحی صاحب، اجمیر شریف سے مفتی بشیر القادری صاحب، اندور ایم پی سے مفتی سلمان ازہری صاحب ومولانا شمس تبریز ازہری صاحب اور چودہ پور، ناگورشریف، نلمباڑہ، بھیلواڑہ کے علماء کرام ومفتیان عظام شرکت فرمارہے ہیں، ( موضوعات )شادی میں غیر شرعی رسم ورواج کی کثرت اور بحیثیت مسلمان ہماری ذمہ داری) (2)ایصال ثواب کی شرعی حیثیت اور اسکے بڑھتے اخراجات کا تحقیقی جائزہ)(3)موجودہ صورت حال میں فروغ دین کی اہمیت وضرورت،افادیت، اور تقاضئے
متعلقہ مضامین
"آقاکی آمد! مرحبا،حضور کی آمدمرحبا”جیسے نعروں سے گونج اٹھا پورا علاقۂ تھار، غازی ملت سید ہاشمی میاں کا زبردست خطاب
باڑمیر/راجستھانسالہائے گذشتہ کی طرح امسال بھی حضور نبی رحمت ﷺ کی یوم ولادت باسعادت بہت ہی دھوم دھام،شان وشوکت اور عقیدت واحترام کےساتھ منایاگیا،یوں تو ماہ ربیع النورشریف کا چاند نظر آتے ہی عاشقان رسول ﷺ اپنے دوکان مکان گلی اور چوراہوں بالخصوص مساجد ومدارس اور درگاہوں کو رنگ برنگے جھنڈوں برقی قمقموں ،روشنیوں اور […]
تصویروں میں دیکھیں! ملک کے مدارس اسلامیہ میں کیسے منایا گیا یوم جمہوریہ کا جشن
دہلی سے تصویریں۔۔۔۔۔۔۔ اترپردیش سے تصویریں۔۔۔۔۔ راجستھان سے تصویریں۔۔۔۔ اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!
اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو جہنم کی آگ سے بچائیں……پیر سیدنوراللہ شاہ بخاری
اللہ عزوجل نے قرآن مقدس میں ارشاد فرمایا:”یَااَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا قُوْۤا اَنْفُسَكُمْ وَ اَهْلِیْكُمْ نَارًا وَّ قُوْدُهَا النَّاسُ وَ الْحِجَارَةُ عَلَیْهَا مَلٰٓىٕكَةٌ غِلَاظٌ شِدَادٌ لَّا یَعْصُوْنَ اللّٰهَ مَاۤ اَمَرَهُمْ وَ یَفْعَلُوْنَ مَا یُؤْمَرُوْنَ”(۶)اے ایمان والو!اپنی جانوں اور اپنے گھر والوں کواس آگ سے بچاؤ جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں ،اس پر سختی کرنے […]
