مالیگاؤں: ہماری آواز(نامہ نگار) 22دسمبر// علم و تحقیق اور آگہی سے خیالات کی وادیاں عطر بیز ہیں۔ صالح مطالعہ بزمِ افکار کو روشن کرتا ہے۔ اسی مقصد سے ہر سال نوری مشن کی جانب سے مطبوعات کے سیٹ ملک بھر کی لائبریریوں، خانقاہوں اور اہم شخصیات کوبھیجے جاتے ہیں۔ اسی روایت کے پیش نظر نوری مشن کی تازہ ۸؍ مطبوعات، جیلانی مشن کی دو مطبوعات اور رضا اکیڈمی کا سالانہ مجلہ یادگارِ رضا (شمارہ ۲۷) کے سیٹ سجادہ نشینانِ بزم روحانیت، اہلِ علم و تحقیق، مدارس و جامعات اور کئی یونیورسٹیوں کے شعبۂ اردو کی لائبریریوں کو بھیجے گئے۔ اس ضمن میں نوری مشن کے منتظمین نے کہا کہ بحمدہٖ تعالیٰ نوری مشن کی مطبوعات عموماً تحفتاً پیش کی جاتی ہیں؛ جس سے دینی، علمی، اعتقادی رخ سے فوائد سامنے آ رہے ہیں۔ یوں ہی کتابوں کے سیٹ پابندی کے ساتھ ملک بھر میں متعین مقامات پر بھیجے جاتے ہیں۔ امسال ۱۵۰؍ مقامات پر یہ سیٹ روانہ کیے گئے۔ جس کے لیے علماے کرام، مشائخ و سادات نے نوری مشن کو دعاؤں سے نوازا۔ اشاعتی و فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے مزید استحکام کے لیے دعائیں کیں۔ واضح ہو کہ مطبوعات میں سیرت، فقہ، اصلاح، تزکیہ، معاشیات اور معاصر عناوین کا احاطہ کیا گیا ہے۔ مصنفین میں حجۃ الاسلام علامہ حامد رضا خان قادری، پروفیسر ڈاکٹر محمد مسعود احمد، مفتی محمد مجیب اشرف، علامہ قمرالزماں اعظمی، مولانا محمد افروز قادری، پروفیسر عبدالمجید صدیقی، غلام مصطفی رضوی شامل ہیں۔ کتابیں تحقیق و آگہی کے جذبات سے پُر ہیں اور علم کی شمع فروزاں ہوتی ہے۔ یوں ہی سوشل میڈیا/انٹرنیٹ/ویب سائٹس کے ذریعے مشن کی مطبوعات کے قارئین کا ایک وسیع حلقہ ہے۔ جو ساری دُنیا میں پھیلا ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ استحکام بخشے-
متعلقہ مضامین
نوجوان قائد سلمان خان ایس۔آئی۔او۔ ساؤتھ مہاراشٹرا کے نئے صدر منتخب
ہماری آواز ممبئی: نوجوان قائد سلمان خان کو منگل کے روز طلبہ تنظیم اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او) کے حلقہ جنوبی مہاراشٹر کا صدر منتخب کیا گیا۔ حلقے کی مشاورتی کونسل نے ایک تفصیلی گفتگو کے بعد آپ کو دو سالہ میقات کے لئے ذمہ داری سونپی۔ سلمان خان کا تعلق بیڑ […]
جماعت اسلامی ہند کی ریاستی مہم کا جلگاؤں میں افتتاحی پروگرام
جلگاؤں: ہماری آواز(اُسید اَشہر)21جنوری// جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر کی جانب سے ریاستی سطح پر دس روزہ دعوتی مہم بعنوان "اندھیروں سے اجالے کی طرف” منائی جا رہی ہے۔ جلگاؤں میں اس مہم کا افتتاحی پروگرام شہر کے پترکار بھون میں منعقد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز سید رفیق پٹوے کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ […]
الوداع فادر اسٹان سوامی الوداع: ممبئی کی انصاف پسند عوام کی جانب سے خراج عقیدت
ممبئی کے عوام نے بڑی تعداد میں سینٹ جوزف چرچ باندرہ کے باہر معروف جہد کار فادر اسٹان سوامی کے آخری رسومات میں شرکت کی۔ مختلف مذاہب کے ماننے والے بہت ساری تنظیموں کے لوگ وہاں اظہار تعزیت کررہے تھے ۔ ان کے لبوں حکومت کی سفاکی کے خلاف غم و غصہ بھی […]

