مالیگاؤں: ہماری آواز(نامہ نگار) 22دسمبر// علم و تحقیق اور آگہی سے خیالات کی وادیاں عطر بیز ہیں۔ صالح مطالعہ بزمِ افکار کو روشن کرتا ہے۔ اسی مقصد سے ہر سال نوری مشن کی جانب سے مطبوعات کے سیٹ ملک بھر کی لائبریریوں، خانقاہوں اور اہم شخصیات کوبھیجے جاتے ہیں۔ اسی روایت کے پیش نظر نوری مشن کی تازہ ۸؍ مطبوعات، جیلانی مشن کی دو مطبوعات اور رضا اکیڈمی کا سالانہ مجلہ یادگارِ رضا (شمارہ ۲۷) کے سیٹ سجادہ نشینانِ بزم روحانیت، اہلِ علم و تحقیق، مدارس و جامعات اور کئی یونیورسٹیوں کے شعبۂ اردو کی لائبریریوں کو بھیجے گئے۔ اس ضمن میں نوری مشن کے منتظمین نے کہا کہ بحمدہٖ تعالیٰ نوری مشن کی مطبوعات عموماً تحفتاً پیش کی جاتی ہیں؛ جس سے دینی، علمی، اعتقادی رخ سے فوائد سامنے آ رہے ہیں۔ یوں ہی کتابوں کے سیٹ پابندی کے ساتھ ملک بھر میں متعین مقامات پر بھیجے جاتے ہیں۔ امسال ۱۵۰؍ مقامات پر یہ سیٹ روانہ کیے گئے۔ جس کے لیے علماے کرام، مشائخ و سادات نے نوری مشن کو دعاؤں سے نوازا۔ اشاعتی و فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے مزید استحکام کے لیے دعائیں کیں۔ واضح ہو کہ مطبوعات میں سیرت، فقہ، اصلاح، تزکیہ، معاشیات اور معاصر عناوین کا احاطہ کیا گیا ہے۔ مصنفین میں حجۃ الاسلام علامہ حامد رضا خان قادری، پروفیسر ڈاکٹر محمد مسعود احمد، مفتی محمد مجیب اشرف، علامہ قمرالزماں اعظمی، مولانا محمد افروز قادری، پروفیسر عبدالمجید صدیقی، غلام مصطفی رضوی شامل ہیں۔ کتابیں تحقیق و آگہی کے جذبات سے پُر ہیں اور علم کی شمع فروزاں ہوتی ہے۔ یوں ہی سوشل میڈیا/انٹرنیٹ/ویب سائٹس کے ذریعے مشن کی مطبوعات کے قارئین کا ایک وسیع حلقہ ہے۔ جو ساری دُنیا میں پھیلا ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ استحکام بخشے-
متعلقہ مضامین
امام عالی مقام جنتی نوجوانوں کے سردار ہیں: علامہ عبداللہ عارف صدیقی
امام عالی مقام جنتی نوجوانوں کے سردار ہیں۔ علامہ عبداللہ عارف صدیقی کا خطاب
ممبئی شہر کے مشہور عالم دین حضرت مولانا حافظ سید اطہر علی صاحب کو مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کا ممبر منتخب کیا گیا
سنی تنظیم العلماء گوونڈی نے شاندار استقبال کیا پریس ریلیزممبئیعروس البلاد ممبئی عظمیٰ کے مشہور عالم دین بہترین فکر و تدبر کے مالک حضرت علامہ حافظ سید اطہر علی صاحب ناظم اعلیٰ سنی دارالعلوم محمدیہ محمد علی روڈ ممبئی کو مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کا ممبر،نامزد کیا گیا ہے جس پر شہر کی، علمی و […]
مہاراشٹرا کے قد آور مسلم لیڈر بابا صدیقی کا گولی مار کر قتل
تین حملہ آوروں میں سے دو گرفتار، وزیر اعلی شندے کا سخت سزا دینے کا اعلان۔ (ممبئی۔۱۲۔اکتوبر:)مہارشٹر کے سابق ریاستی وزیر، قد آور مسلم لیڈر، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی اجیت پوار) کے رہنما بابا صدیقی کو ممبئی کے باندرہ علاقے میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش […]

