15/فروری (ضیاء الرحمن امجدی علی گڑھ) بروز منگل بعد نماز عشا مدرسہ خواجہ غریب نوازقادری مسجد کبیر کالونی علی گڑھ میں حضرت سید محمد امان میاں قادری برکاتی دام ظلہ العالی کی صدارت میں ولادتِ سیدنا علی المرتضٰی رضی اللہ عنہ کی مناسبت سے ایک محفل منعقد کی گئی،
محفل کا آغاز حافظ محمد شارق کی تلاوت سے ہوا، پھر قاری محمد جاوید صاحب (خطیب وامام قادری مسجد) نے حمد باری تعالی پیش کی ، حافظ محمد صدر الوری، عبد الباسط، حافظ احمد رضا نے گلہائے نعت و منقبت سے سامعین کو محظوظ کیا۔
مفتی عبد المصطفی مصباحی برکاتی نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی شخصیت پر مفصل روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ حضرت علی رضی اللہ تعالی اور تمام صحابہ کرام سے محبت ایمان کاحصہ ہے، حضرت علی رضی اللہ عنہ کی شان بہت بلند و بالا ہے اور اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جتنی حدیثیں حضرت علی رضی اللہ عنہ کی شان میں وارد ہوئیں اتنی کسی اور صحابی کے بارے میں نہیں ہوئیں، آپ کی اہلیہ محترمہ حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہا جنتی عورتوں کی سردار ہیں اور آپ کے صاحبزادے حسنین کریمین رضی اللہ تعالی عنہما جنتی جوانوں کے سردار ہیں۔
آخر میں فاتحہ خوانی کے بعد صلاۃ و سلام پڑھا گیا اور محبوب العلما سید محمدامان میاں قادری برکاتی مد ظلہ ا لعالی کی دعا پر محفل کا اختتام ہوا۔
حافظ عبد الرب نے نظامت کے فرائض انجام دیے، ان کے علاوہ محفل میں پروفیسر عبد الوحید صاحب، محترم اکبر علی قادری صاحب، حافظ جاوید صاحب، مولانا افتخار صاحب ، مولانا عاصم القادری صاحب ،مولانا انتظار صاحب قاری شعیب صاحب،قاری اسلام صاحب، حافظ راشد صاحب ، حافظ شفیق صاحب ، حافظ عبد الجلیل صاحب اور ادارے کے طلبہ اور دوسرے ذمہ دار موجود تھے۔


