مالیگاؤں:6اپریل، ہماری آواز(پریس ریلیز) نرسنگھانند سرسوتی نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کی بے ادبی پر مشتمل اپنے گستاخانہ بیان سے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے- ہم سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین ہرگز گوارا نہیں کر سکتے- اس طرح کا بیان 6 اپریل 2021ء بروز منگل شام میں سٹی پولیس اسٹیشن مالیگاؤں میں ناموسِ رسالت صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کے عنوان پر نرسنگھانند سرسوتی کے گستاخانہ ریمارک کے خلاف ڈی وائے ایس پی لتا ڈونڈے کو سنی تنظیموں کی جانب سے تحریری عریضہ دیتے ہوئے الحاج یوسف الیاس نے جاری کیا- یہاں میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں غلام مصطفیٰ رضوی نے کہا کہ پیغمبر امن و محبت پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کر کے نرسنگھانند سرسوتی نے متشدد فکر کا اظہار کیا- ایسی حرکت غیر انسانی بھی ہے اور دہشت گردانہ بھی؛ ہمارا مطالبہ ہے کہ قانون کی سخت دفعات عائد کر کے گستاخ پر فی الفور کارروائی کی جائے- اگر حکومت نے اس حساس معاملہ میں ملک دشمن نرسنگھانند پر کارروائی نہیں کی تو عاشقانِ رسول سخت ترین قانونی قدم اقدام پر مجبور ہوں گے؛ ایسے امن دشمن و ملک دشمن گستاخ کا وجود ملک کی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے؛ عمران رضوی اور رئیس احمد رضوی نے کہا کہ ہمارے دل زخمی ہیں کہ گستاخ آزاد ہے؛ اس کی پشت پناہی فرقہ پرست طاقتیں کر رہی ہیں- جس کے سبب گستاخانہ حرکتیں مسلسل کی جا رہی ہیں- یہاں ڈی وائے ایس پی لتا ڈونڈے صاحبہ نے کہا کہ ہم آپ کے مطالبات آگے فارورڈ کریں گے اور کارروائی کے سلسلے میں اپنی طرف سے ضروری اقدام بھی کریں گے- اس طرح کے تیقن کے بعد وفد رخصت ہوا- اس موقع پر سنی جمعیۃ العلماء و سنی کونسل کے الحاج یوسف الیاس، غلامان عسجد رضا فاؤنڈیشن کے محمد عمران رضوی، نوری مشن کے غلام مصطفیٰ رضوی، فرید رضوی، یاسین رضا، سعد رضوی، غریب نواز اکیڈمی کے رئیس احمد رضوی، درگاہ معصوم شاہ کے نورالعین صابری، اکبر اشرفی، حافظ اسماعیل یارعلوی نیز زماں رضوی، نعیم رضوی وغیرہ موجود تھے- ایسی رپورٹ غلامان عسجد رضا فاؤنڈیشن مالیگاؤں نے ارسال کی-
متعلقہ مضامین
اقراء ایچ۔جے۔ تھیم کالج میں "اندھیروں سے اجالے کی طرف" مہم کے تحت پروگرام
جل گاؤں: ہماری آواز(اُسید اَشہر) 27جنوری جماعتِ اسلامی ہند، جل گاؤں کی جانب سے اقراء ایچ جے تھیم کالج، مہرون میں "اندھیروں سے اجالے کی طرف” مہم کے تحت پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں ایچ جے تھیم کالج کے طلبہ کے ساتھ ساتھ اقرا شاہین جونیئر کالج اور حاجی غلامی نبی آئی ٹی آئی […]
ناموس رسالتﷺ کے تحفظ کے لیے تعلیماتِ اعلیٰ حضرت پر عمل کی ضرورت
نوری مشن کی بزم میں علماے اہلِ سنّت کا خطاب: اشاعتِ نو کا اجرا و تقسیم مالیگاؤں: 31 اگستاعلیٰ حضرت امام احمد رضا محدث بریلوی کا ایک نکاتی پیغام عشقِ رسولﷺ ہے- ان کی تصنیفات و تعلیمات کا پیغام تعظیم رسولﷺ ہے- حیاتِ سلفِ صالحین سے بھی تعظیم و تکریمِ مصطفیٰﷺ کا درس ملتا ہے- […]
کنگنا رناوت کا بیان آزادی، جمہوریت اور ملک کی سالمیت پر براہ راست حملہ
انتظامیہ اس بیان سے لگے داغ کو دھونے کی جلد از جلد کوشش کرے: مفتی منظور ضیائی ممبئی۔۱۳؍ نومبر: بین الاقوامی شہرت یافتہ اسلامی اسکالر علم وہنر فائونڈیشن کے چیئرمین مفتی منظور ضیائی نے بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے اس بیان پر شدید اعتراض کیا ہے جس میں انہو ںنے کہاکہ ۱۹۴۷ میں جو آزادی ملی تھی […]

