مانکپور،کنڈہ/پرتاپ گڑھ: 29 مارچ، (ضیاءالمصطفیٰ ثقافی) شہر پرتاب گڑھ کے کنڈہ تحصیل کے مانکپور کے جامعہ حنفیہ رضویہ کے معصوم طلبہ نے شعبان کا روزہ رکھکر ملک میں پھیلے ہوئے کورونا جیسی مہلک وبا اور ملک میں امن وسلامتی کی دعا مانگی، طلبہ نے مشترکہ طور پر کہا کہ تاریخ اسلام میں شب برات کی اہم شب ہے جہاں مسجدیں عبادت گزاروں سے معمور ریتاہے، طلبہ نے کہا کہ شعبان کی پندرہوں رات کو قیام کرنے کے ساتھ جو شخص پندرہ شعبان کو دن میں روزہ رکھتا ہے اللہ رب العزت اسکے اعمال میں نے پناہ نیکیوں میں اضافہ فرماتا ہے، طلبہ نے کہا کہ اس وقت ملک میں امن سلامتی ختم ہے ملک میں رہنے والا ہر انسان کورونا وبا کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کررہاہے، اسکے لئے پندرہویں شعبان کی مقدس رات میں اللہ رب العزت کی بارگاہ میں ہم سب کو اپنے گناہوں پر شرمندہ ہوکر توبہ استغفار کرنا چاہئے کیونکہ اللہ رب العزت کی رحمت سے امید ہے کہ اللہ تعالی اس مقدس رات میں اپنے بندوں کی دعا قبول فرمائے گا طلبہ نے آپنے آخری بیان میں کہا کہ رمضان کا مقدس مہینہ قریب ہے ہم سب کو رمضان کے مقدس مہینہ کا استقبال کرنا ہے اور رمضان کے مقدس مہینہ کے وسیلے سے کورونا وبا اور ملک میں امن وامان اور محبت وبھائ چارگی کی دعا کرنی ہے۔
متعلقہ مضامین
پرتاپ گڑھ: قرآن مقدس کی توہین ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی: علماے کرام
مانکپور ،کنڈہ/پرتاپ گڑھ 13مارچ، ہماری آواز(نامہ نگار)پوری دنیا جانتی ہے کہ قران مجید اللہ رب العزت کی کتاب ہے جس کو اللہ رب العزت نے اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل فرمایا ہے لوگوں کی ہدایت کے لئے اور اس مقدس کتاب کے حفاظت کی ذمہ داری بھی خود اللہ رب العزت نے […]
جامعہ حنفیہ رضویہ مانکپور میں تنظیم فلاح المسلمین کے زیر اہتمام جشن اعلیٰ حضرت کا اہتمام
مانکپور، کنڈہ/پرتاپ گڑھ: 18 ستمبر، ہماری آواز(نامہ نگار)کنڈہ تحصیل کے تاریخی قصبہ مانکپور میں واقع جامعہ حنفیہ رضویہ میں طلبہ کی تنظیم فلاح المسلمین کے زیر اہتمام جشن اعلی حضرت منعقد ہوا جس کی سرپرستی حضرت مولانا قاسم مصباحی اور صدارت مولانا اختر حسین فیضی مصباحی استاذ جامعہ اشرفیہ مبارکپور کی جبکہ نظامت کا فرائض […]
جامعہ حنفیہ رضویہ مانکپور شریف کنڈہ پرتاپ گڑھ میں جشن غوث الوری سے علماء کرام کا مجمع سے خطاب
مانکپور کنڈہ پرتاپ گڑھ (نامہ نگار)کنڈہ تحصیل قصبہ مانکپور میں جامعہ حنفیہ رضویہ کے زیر اہتمام جشن غوث الوری جس کی صدارت مفتی شاہ نواز عالم ازہری جبکہ نظامت فرائض انجام عطاء المصطفی پرتاپ گڑھی نے دیا ،اور قاری بلال ازہری غازی پوری اور سید حیدر علی علی گڑھی اور منظر رضا دیناچپوری نے نعت […]

