نونہواں/سدھارتھ نگر: 12 مارچ، ہماری آواز(نامہ نگار) کل بتاریخ 26رجب المرجب 1442ہجری مطابق 11مارچ 2021عیسوی بروز جمعرات بعد نماز عشاء نونھواں کی سرزمین پر دارالعلوم أھلسنت فاروقیہ اشرفیہ کے مبارک چھاؤں میں شہزادۂ خلیفۂ اجمل العلماء حضرتِ علامہ عمران احمد برکاتی کی سرپرستی میں جشن معراج النبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز حضرت مولانا حافظ و قاری عطاۓ رسول کی نقابت میں حضرتِ حافظ و قاری أجمل حسین برکاتی کے تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس کے بعد شاہ کار ترنم بلبل باغ مدینہ حضرت حافظ نعمت علی و حافظ عبد المجید صاحبان نے کلام اعلی حضرت کے شکل میں نعت نبی کا حسین گلدستہ پیش کیا اس کے بعد حضرت علامہ مولانا مطیع اللہ صاحب قبلہ فیضی خطیب و امام جامہ مسجد شعلہ پوری نے نبی کے معراج پر روشنی ڈالی اس کے بعد نعت خوان رسول چمن طیبہ کے پھول حضرت حافظ کمال اختر بستوی اور ثنا خوان پیمبر واصف شاہ ھدی حضرت مولانا صادق رضا نیپالی صاحب نے نعت و منقبت کا گلدستہ پیش کیا پھر اس کے بعد مقرر خصوصی خطیب دوراں مقرر شعلہ بار حضرت علامہ و مولانا نظام أحمد مصباحی صاحب قبلہ صدر اعلی تحریک پیغام انسانیت نے علمی و اصلاحی و عملی خطاب پیش کیا پھر اس کے بعد خطیب اعظم ہندوستان پیر طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ و مولانا سید سہیل احمد صاحب قبلہ کے دعاییۂ کلمات کے ساتھ محفل کا اختتام ہوا اس جشنِ معراج النبی کانفرنس کے حسین ترین موقعے پر بہت سے خطباء و شعراء موجود رہے جس میں عالم نبیل فاضل جلیل حضرت علامہ و مولانا محمد خورشید احمد فیضی صاحب قبلہ اور حضرت مولانا ضمیر الحسن صاحب قبلہ اور استاذ الاساتذہ حضرت حافظ و قاری محمد اسلام صاحب قبلہ و حضرت قاری مقصود أحمد و حضرت قاری اصغر علی و حضرت حافظ وسیم صاحبان موجود رہے اور دارالعلوم أھلسنت فاروقیہ اشرفیہ کے پرنسپل حضرت حافظ سرفراز احمد صاحب قبلہ اور نایب پرنسپل حضرت حافظ نور الحق صاحب قبلہ امام جامہ مسجد نونھواں کے حوالے سے یہ جانکاری صدرِ کانفرنس حافظ احمد حسین قادری نے دی۔
متعلقہ مضامین
مولاناقمرانجم فیضی کو "حضرت شعیب الاولیاء ایوارڈ”دیا گیا
سدھارتھ نگر:21 مارچ، ہماری آواز(پریس ریلیز) کالم نگار و مضمون نگار کی حیثیت سے مشہور ومعروف شخصیت حضرت مولانا محمد قمرانجم قادری فیضی چیف ایڈیٹر مجلہ جام میر بلگرام شریف کی ذات محتاج تعارف نہیں، یہی نہیں آپ کا دائرہ کار اس قدر وسیع ہوا ہے کہ خانقاہ واحدیہ طیبیہ بلگرام شریف سے جاری ہونے […]
حضور معین میاں کی گستاخی قطعی برداشت نہیں کی جائے گی
سدھارتھ نگر: ہماری آواز(محمد قمرانجم فیضی)22 جنوری ابھی تک سننے میں یہی آتا تھا کہ کسی ہندو نے اولیاء اللہ یا علماے کرام کی بارگاہ میں گستاخی کی ہے، یا ان کی شان میں نازیبا کلمات بکے ہیں، مگر ابھی تازہ معاملہ شہرعظمی ممبئی کا ہے۔جہاں پر ابو عاصمی اعظمی نے شہر ممبئی کی شان، […]
مدرسہ رئیس العلوم موضع پرسیا، کرہیا گوشائیں اٹوا میں تقریب یوم جمہوریہ
آٸینِ ہند ،ہندوستان کے تمام باشندوں کو ان کے اپنے مذہب کے مطابق زندگی گزارنے کا حق دیتا ہے ،اس ملک میں کسی کے ساتھ مذہب کی بنیاد پر تفریق و امتیاز کا معاملہ نہیں کیاجاسکتا ہے ،بھیدبھاٶ کاحق نہ کسی باشندے کو ہے نہ انتظامیہ کو نہ حکومتوں کوہے مگر افسوس گزشتہ چند سالوں […]
