7- مارچ مطابق ۲۲؍ رجب المرجب بروز اتوار رات گیارہ بجے نیاز امیر معاویہ و امام جعفر صادق رضی اللہ عنہما کے بعد شہر مالیگاؤں کے عظیم روحانی بزرگ حضرت مولانا محمد اسحاق مقصدؔ نقشبندی علیہ الرحمۃ کے عرس کے موقع پر تحریک فروغ اسلام شاخ مالیگاؤں کا ایک قافلہ مولانا نورالحسن مصباحی رضوی نقشبندی صاحب کی قیادت میں بڑا قبرستان حاضر ہوا۔ سب سے پہلے حضرت غلام نبی بابا مجذوب کے مزار پر حاضری دی گئی۔ وہاں نعت و مناقب کی محفل ہوئی۔ پھر اس کے بعد صاحب عرس مولانا اسحاق نقشبندی کے آستانے پر بھی محفل ہوئی۔ نیز صاحب عرس کے فرزند اصغر مولانا محمد نقشبندی مصباحی کے مزار پر بھی حاضری دی گئی۔ ہر سہ مقام پر مولانا نورالحسن مصباحی رضوی نقشبندی نے عالم اسلام اور بالخصوص ہندستان اور شہر کے اہلِ ایمان کے لیے رقت آمیز دعا کی۔ہر جگہ مصباحی صاحب کے ساتھ بڑی تعداد میں عوام اہل سنت شریک رہے۔محفل اور دعا کے بعد مزار کا احاطہ لبیک لبیک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے نعرہ سے گونج رہا تھا۔ واضح رہے کہ عرس کی تقریب کے سلسلہ علامہ احمد رضا ازہری اور مفتی نعیم رضا مصباحی نے غسل دیا۔ ایسی اطلاع محمد سعید رضا نے ارسال کی۔
متعلقہ مضامین
یوپی کے سنبھل کی جامع مسجد کے دفاع میں شہید ہوئے مسلمانوں کو "تلاوتِ قرآن” اور "لنگرِ رسول” کے ذریعہ ایصالِ ثواب کیا گیا۔
ممبئی/مالیگاؤں: آنے والے سال ٥/ستمبر ٢٠٢٥ء کو پیغمبرِ اسلام، نبیِ آخرالزماں، مصطفیٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کے پندرہ سو سالہ جشنِ ولادت کی مناسبت سے پورے سال ولادتِ پاک کا جشن منانے کا اعلان رضا اکیڈمی کے بانی و آل انڈیا میلاد کونسل کے صدر الحاج محمد سعید نوری نے تقریباً دو سال […]
کرناٹک ہائی کورٹ کا فیصلہ دین میں مداخلت ہے: الحاج سعید نوری
فیصلے کے خلاف کسی ردعمل پر پابندی لگانا بھی بنیادی انسانی حقوق کو پامال کرنا ہے۔ اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا. (معین میاں) ممبئی: پورے ملک میں موضوع بحث بنے کرناٹک حجاب معاملے میں وہاں کی ہائی کورٹ نے جو حجاب مخالف فیصلہ دیا ہے وہ ناقابل قبول ہے، اسے […]
اشاعت دین کے لیے اسلاف کا ذوق تعلیم و تربیت اورتقویٰ شعار زندگی نمونۂ عمل
دارالعلوم اہلسنّت سیدنا امیر حمزہ کے سالانہ اجلاس میں حضور محدث کبیر کا ناصحانہ خطاب مالیگاؤں: قربِ قیامت کے اِس زمانے میں خیر کی اُمید کم اور شر کی زیادہ ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ علم اُٹھ جائے گا، جہالت عام ہوگی۔ حدیث شریف میں ہے کہ اللہ تبارک […]

