پریس ریلیز (پرتاول)مفتی معین الدین فاروقی ،سجادہ نشیں خانقاہ حمیدیہ شکر تالاب بنارس کے ایک بھیانک سڑک حادثہ میں زخمی ہونے کی وجہ سے تمام متوسلین ،معتقدین اور متعلقین کو سخت صدمہ پہنچا ہے ،اور حضرت کی صحت یابی کی دعا ٕ کرتے ہیں،مفتی قاضی فضل رسول مصباحی نے کہا کہ مفتی معین الدین فاروقی بڑے متحرک وفعال شخصیت ہیں اور مذہبی ومسلکی کاموں کی شفافیت کے لۓ ہمہ وقت متفکر رہتے ہیں اور بروقت عملی اقدام کے ذریعے خلق خدا کی صحیح رہنماٸ فرماتے رہتے ہیں ”مفتی بوڑڈ بنارس “کا قیام آپ کی اُسی فکری تحریک کا عملی ثبوت ہے ۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد از جلد صحت اور تندرستی عطا فرماۓ ،تاکہ آپ کے ذریعہ مسلکی کام کو فروغ وارتقا ملے اور لوگوں کو شرعی حیثیت سے زندگی بسر کرنے کا موقع حاصل ہو ۔علامہ شیر محمد قادری ،مولانا رفعت اللہ علیمی ،مولانا عبد المطلب مصباحی ،مولانا توحید احمد مصباحی،قاری توصیف رضا ،مولانا مسعودعالم سراجی ،ماسٹر احتشام الحسن وغیرہ متعدد علما و دانشوران نے دعا ٕ صحت کی، اور اس کی اپیل بھی کی ہے۔
متعلقہ مضامین
مجہنا جامع مسجد میں تعلیمی بیداری پروگرام کا انعقاد
شبیر احمد نظامی/ ایم امجدیمہراج گنج، ہماری آواز مہراج گنج نگر پالیکا پریشد کے مقامی قصبہ مجہنا میں واقع سنی جامع مسجد میں اتوار کے روز تعلیمی بیداری کے تحت طلباء و طالبات کے درمیان نعتیہ و تقریری انعامی مقابلہ مولانا امام الدین جامعی خطیب و امام سنی جامع مسجد مجہنا کی صدارت میں منعقد […]
تحریک پیغام انسانیت(انڈیا) کے بانی و سربراہ مولانا نظام مصباحی "صدرالافاضل ایوارڈ” سے سرفراز
برام پور: 16 نومبر(ہماری آواز)مہراج گنج ترائی ضلع بلرام پور میں منعقدہ جشن رسول اعظم کانفرنس میں مبلغ اہل سنت حضرت مولانا نظام احمد مصباحی صدر رضا اکیڈمی مہاراج گنج اور بانی تحریک پیغام انسانیت کو علماء کرام کی موجودگی میں صدر الافاضل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ مولانا نظام مصباحی قوم و ملت کی فلاح […]
قرآن کریم پوری انسانیت کے لئے پیغام رشد و ہدایت: محمد رمضان امجدی
مہراج گنج: 23 اپریل قرآن مقدس اللہ تعالی کی آخری کتاب ہے جس کو اس نے اپنے آخری پیغمبر حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم پر نازل فرمایا قرآن کریم تمام انسانوں کے لئےکتاب رشد و ہدایت ہے، اس میں حق وباطل میں نمایاں فرق اور امتیاز ظاہر کرنے والے روشن دلائل موجود […]

