بین الاقوامی

آپریشن سندور : ہندوستانی فوج کی بہادری پر مسلم عوام نے کیا اظہار مسرت

مکتب اسلامیات کے بچوں نے ہندوستان کی کامیابی کے لیے مانگی دعا

گورکھپور، مسلم عوام نے آپریشن سندور کے تحت پاکستان کے ذریعے کیے گئے دہشت گردانہ حملے کے خلاف کارروائی کا خیر مقدم کیا ہے، مکتب اسلامیات چنگی شہید امام چوک ترکمان پور میں ننہے منے بچوں نے ہاتھوں میں ترنگا لیے ہندوستانی فوج کی بہادری پر خوشی کا اظہار کیا، کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، ہندوستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔

قاری محمد انس

مکتب اسلامیات کے استاد قاری محمد انس رضوی نے کہا کہ میں ہندوستانی فوج اور جوانوں کی ہمت کو سراہتا ہوں، دہشت گردی کے خلاف پاکستان پر فضائی حملہ کرنے کا فیصلہ قابل تعریف ہے، ہندوستانی فوج کی جرأت اور بہادری کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، دہشت گردوں اور دہشت گرد تنظیموں پر حملہ کرنے کے لیے ہندوستانی فوج کی کارروائی مناسب اور ضروری ہے، پورا ہندوستان دہشت گردوں اور دہشت گرد تنظیموں کے خلاف متحد ہے، دہشت گردی دنیا کے لیے بڑا خطرہ ہے، اسے ختم کرنے کی ضرورت ہے، اسلام کی تعلیمات میں دہشت گردی کے لیے کوئی جگہ نہیں ضہے، اسلام دہشت گردی و ظلم کو حرام قرار دیتا ہے۔

مولانا جہانگیر

مسجد سبحانیہ تکیہ کولدہ کے امام مولانا جہانگیر احمد عزیزی نے کہا کہ دہشت گردی ایک سنگین خطرہ اور انسانیت کے خلاف گھناؤنا جرم ہے، ملک اور اس کے عوام کی سلامتی اور امن کے لیے اس کی مکمل تباہی ضروری ہے، شاید پاکستان نے ہندوستان کی خاموشی کو کمزوری سمجھا لیکن ہماری فوج نے دکھا دیا کہ ہم ہر چیلنج کا جواب دینا جانتے ہیں، پہلگام میں دہشت گردانہ حملے میں ہمارے بے گناہ شہری مارے گئے، اس وقت سب انتظار کر رہے تھے کہ ہمارا ہندوستان کیا کرے گا، ہندوستان خاموش تیاری کر رہا تھا لیکن اب آپریشن سندھور کے ذریعے جس طرح دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ کیا گیا ہے وہ بہت بڑا قدم ہے۔

مفتی شعیب رضا نظامی

اسلامی اسکالر مفتی محمد شعیب رضا نظامی نے کہا کہ ملک کی مسلح افواج اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جو کارروائی کی جا رہی ہے اسے ملک بھر کے تمام مذاہب اور برادریوں کی جانب سے بھرپور حمایت حاصل ہے، پورا ہندوستان ہماری افواج کے ساتھ متحد ہے اور اس اہم لمحے میں تمام شہریوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ ایک ساتھ آئیں اور متحد ہو کر اس چیلنج کا مقابلہ کریں۔

مرکزی مدینہ جامع مسجد ریتی کے امام مفتی معراج احمد قادری نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ہندوستانی فوج کی کارروائی سے تمام ہندوستانی خوش ہیں، پہلگام میں معصوم شہریوں کے قتل کا جواب اب مل گیا ہے۔

حافظ رحمت علی نظامی

سبزپوش ہاؤس مسجد جعفرا بازار کے امام حافظ رحمت علی نظامی نے کہا کہ آج پورا ہندوستان آپریشن سندور سے خوش ہے اور یہ کارروائی انتہائی ضروری تھی، یہ دہشت گردی کے خلاف ایک سخت اور ضروری قدم تھا، پہلگام حملے کے بعد پورے ملک کو امید تھی کہ فوج جواب دے گی اور اب پورے ملک میں خوشی کا ماحول ہے۔

مولانا محمود رضا

چشتیہ مسجد بخشی پور کے امام مولانا محمود رضا قادری نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہندوستانی فوج کے آپریشن سندور کی کارروائی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے