فرخ آباد: ہماری آواز(یاسر عبدالقیوم قاسمی)جمعیتہ علماء اترپردیش (وسط) کے ایک وفد نے آج 20 جنوری بدھ کو ضلع ہمیر پور کی تحصیل مودہا پہونچ کر جمعیتہ علماء ہند کی ممبر سازی مہم کا جائزہ لیا، اس سلسلے میں مدرسہ سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی میں علاقے کے علماء وائمہ وسماجی شخصیات کی ایک اہم نشست منعقد ہوئی، جس کو خطاب کرتے ہوئے یوپی وسطی ژون کے نائب صدر مولانا عبد الرب قاسمی نے کہاکہ جمعیتہ علماء ہند نے ہمیشہ ملک وملت کی رہنمائی کی، جمعیتہ علماء کی فکر یہ ہے کہ اس ملک میں مسلمان اپنے ایمان وعقائد ،اپنے دینی وملی تشخص کے ساتھ مساجد ومدارس اور اپنی اسلامی روایات کے تسلسل کے ساتھ موجود رہ کر قائدانہ کردار ادا کریں، اس موقع پر وسط زون کے جنرل سکریٹری مفتی ظفر احمد قاسمی نے کہا کہ حضرت شیخ الہند کے افکار و نظریات پر گامزن رہکر جمعیتہ علماء ہند تحریک آزادی سے لیکر آج تک سرگرم عمل ہے، جمعیتہ علماء ہند کی مخلصانہ جدو جہد اس کے روشن کارناموں، اس کی دینی و ملی سماجی خدمات کی تاریخ ایک صدی پر محیط ہے جمعیتہ علماء ہند دستوری جماعت ہے اس وقت اس کی ممبر سازی مہم پورے ملک میں جاری ہے آپ حضرات گھر گھر جاکر ممبر سازی مہم کو کامیاب بنائیں اس موقع پر مولانا ذوالفقار نقشبندی نائب صدر جمعیتہ علماء فرخ آباد نے بھی جماعت کے استحکام کے حوالے سے قیمتی باتیں پیش فرمائیں اور اکابرین کے ارشادات کی روشنی میں شعور و بیداری کے لئے کوشش کرنے کی گزارش کی اس موقع پر ضلع صدر کانپور دیہات مولانا محمد اظہار قاسمی صاحب، مولانا شکیل الدین ندوی،مولانامحمد عقیل قاسمی مولانا محمد عاصم صاحب،مولانا محمد ارشاد ثاقبی مفتی مجیب الرحمٰن قاری عابد صدیقی،جمعیتہ علماء باندہ وجمعیتہ علماء ہمیر پور کے اراکین موجود تھے
متعلقہ مضامین
اپنے بچوں کو تعلیم ضرور دلائیں! سید سہیل میاں
عرس طیبی واحدی طاہری میں علماء، دانشوران نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ پریس ریلیز/ ضلع ہردوئی ہمیں اپنے بچوں کو تعلیم یافتہ بنائیں تاکہ ہمارے کردار و عمل سے مسلمان ہونا ثابت ہو۔پہلے جب کسی راستے پر کوئی اینٹ، پتھر پڑا ہوتا تھا تو لوگ کہتے تھے کہ شاید آج اس راستے سے کوئی […]
جمعیت: ممبر سازی کو زمہ داری سے کامیاب بنائیں: قاری عبدالمعید چودھری
بلگرام/ ہردوئی ( حافظ طریق احمد)جمعیت علماء اتر پردیش کے سکریٹری قاری عبدالمعید چودھری نے ریاست کے تمام اضلاع کے سبھی صدورو نظماء سے اپیل کی کہ وہ جمیعت کی ممبر سازی مہم کو پوری ذمہ داری کے ساتھ کامیاب بنائیں۔ضرورت محسوس ہو تو کیمپ لگاکر لوگوں کو ممبر بنائیں، عوام الناس سے اپیل کرتے […]
بلگرام میں عرس زاہدی واحدی وقل شریف مکمل
بلگرام/ہردوئی: 6 مارچ، ہماری آواز(نامہ نگار)بلگرام قصبہ کے محلہ سلہاڑا واقع خانقاہ میر عبدالواحد رحمت اللہ علیہ بڑی مسجد میں دوروزہ عرس کا آج بعد دوپہر سجادہ نشین سید حسین میاں کی دعا پر اختتام ہوا، عرس میں ملک کے کئی حصوں سے علماء کے علاوہ بڑی تعداد میں عقید تمندوں نے شرکت کی ،گزشتہ […]
