سرینگر / گوہر خاکی /معروف عالم دین صوفی سکالر آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ شاخ جموں و کشمیر کے صدر حضرت مولانا محمد نورانی نقشبندی نے پوری قوم کو عید میلادالنبی کی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں جناب نورانی نے کہا کہ آج کے روز ہمیں اپنے پیارے نبی محمد ﷺ کے سکھائے ہوئے دو اسباق کو یاد رکھنے کی سخت ضرورت ہے اور یہ دو سبق برداشت اور ایک دوسرے کے درمیان سمجھ اور بھائی چارہ ہے اور ان کا پیغام تمام زمانوں اور تمام جغرافیائی سرحدوں کے پار بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج جتنی ضرورت برداشت اور ایک دوسرے کے سمجھنے کی ہے اتنی پہلے کبھی نہیں تھی ۔ آج ہم اپنے پیارے نبی ﷺ کا جشن یوم ولادت منا رہے ہیں اور ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ محبت اور خاکساری کو سمجھ کر اس کی روح کے مطابق اس پر عمل کریں۔ موصوف نے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو پیارے نبی حضرت محمد مصطفی ﷺ کی تعلیمات کے مطابق بسر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔علماء و مشائخ بورڈ جموں و کشمیر نے آج پورے مذہبی عقیدت اور احترام سے منائی جانے والی عید میلاد النبی کے موقع پر پوری دنیا اور خاص طور پر بھارت کے مسلمانوں کو مبارک باد دی ہے۔عید میلاد النبی کے موقع پر ٹیم ورلڈ صوفی فورم شاخ کشمیر کے زعماء نے کہا کہ محسن انسانیت حضرت محمد مصطفی کے یوم ولادت پر ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا چاہئے کہ ہم تمام انسانیت اور کائنات کی مزید بہتری کے لئے ان کی دانشمندی‘ برداشت‘ پیار‘ امن اور انسانی مساوات کی تعلیمات کی مکمل سچائی سے پیروی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ محسن انسانیت حضرت محمد مصطفی تمام انسانیت کے لئے تعلیمات‘ روایات اور اصولوں کا خزانہ چھوڑ گئے ہیں۔جس کی پیروی کرنے سے زندگی بہتر بنائی جاسکتی ہے۔
متعلقہ مضامین
شمالی کمان نے قومی اتحاد گانا’ پیارا جموں کشمیر ‘ لانچ کیا
جموں: 30 جنوری، {ایجنسی} بھارتی فوج کی شمالی کمان نے اتوار کو "پیارا جموں کشمیر” کے نام سے ایک قومی اتحاد کا گانا لانچ کیا۔ "پیارا جموں کشمیر” گانا جموں و کشمیر کی قدرتی خوبصورتی، ثقافتی ورثے اور تنوع پر مبنی ہے۔ اس گانے کو تین گلوکاروں نے کمپوز کیا ہے جن میں سونو نگم، […]
شاہ ہمدان رحمۃ اللہ علیہ ٹرسٹ پانپور کشمیر میں شاندار علمی و تاریخی کانفرنس کا انعقاد
مشہور ومعروف مبلغ واسلامی سکالر اہل قلم جناب نذیر احمد صاحب میر پانپور ی مرحوم و مغفور کی تصنیف وتالیف ضخیم ترین جامع تاریخ پانپور ۔۔۔۔تاریخی دستاویز کی رسم رونمائی آج 21ماہ محرم الحرام 1443ھجری۔۔۔سنیچر وار۔۔۔مطابق 20..اگست 2022ع۔ کو پانپور کشمیر میں ایک علمی و فکری و تاریخی کانفرنس کا انعقاد زیر اہتمام شاہ ہمدان […]
کشمیریوں کے ساتھ نام نہاد اظہار قومی یک جہتی
دہشت گردی کے مینو فیکچرر، سپلائر اور ایکسپورٹر پاکستان کا کشمیری عوام کے ساتھ فراڈ!آئیے ہم سب دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عہد کریں 5 فروری پورا ہندوستان انٹی ٹیررزم ڈے منائیں! ازقلم: محمد منظور ضیائیاسلامی اسکالر:عالمی صوفی کارواں سن ۱۹۹۰ میں نواز شریف پاکستانی پنجاب کے وزیر اعلیٰ تھے، قاضی حسین […]
