بارہ بنکی سیاسی گلیاروں سے

لوہیا واہنی کے سابق ضلع نائب صدر اسلم قریشی نے لوگوں کو دلائی سماج وادی پارٹی کی رکنیت

بارہ بنکی۔ (ابوشحمہ انصاری) فتح پور کے تمام وارڈوں کا دورہ کرنے کے بعد لوگوں کو سماج وادی پارٹی کا ممبر بنایا گیا۔ سماج وادی پارٹی لوہیا واہنی کے سابق ضلع نائب صدر محمد اسلم قریشی کی قیادت میں شہر کے وارڈوں کے لوگوں کو سماج وادی پارٹی حکومت کی طرف سے کئے گئے کاموں کی یاد دلائی گئی۔ سماج وادی پارٹی کے رکنیت پروگرام کے دوران اپنے خطاب میں قریشی نے آئندہ میونسپل کارپوریشن اور 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ سماجوادیوں کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔ اس سلسلے میں بارہ بنکی نواب گنج کے کئی وارڈوں میں جا کر لوگوں کو سماج وادی پارٹی کا ممبر بنایا گیا۔ صمد، شہناز، شاہین فاطمہ، محمد ریحان خان، علمہ خان، پروین بانو، محمد ساحل قریشی، آفتاب قریشی، رویندرا، ابریش فاطمہ، سرور جہاں، پپو، رمیش، ارجن ورما، گووندا یادو وغیرہ کے نام شامل ہیں۔ اس موقع پر موجود لوگوں نے سماج وادی پارٹی کے سرپرست اور سابق وزیر اعلی ملائم سنگھ یادو کی بہتر صحت کے لیے دعائیں کیں۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے