رام سنہی گھاٹ،بارہ بنکی (ابوشحمہ انصاری)پیشگی معلومات کے مطابق 23 ستمبر 2022 کو شری رام سیوا سمیتی ٹیم کے عہدیداروں اور کارکنوں نے تحصیل کیمپس رام سنہی گھاٹ پر مختلف مسائل کو لے کر دھرنا مظاہرہ شروع کیا تو ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسربنی کوڈر کو ایک خط بھیجا ۔ جس میں ہدایت کی گئی کہ مذکورہ میمورنڈم کے مسائل کو 1 ہفتے کے اندر حل کروا کر آگاہ کیا جائے، اس یقین دہانی پر احتجاجی مظاہرہ ملتوی کرتے ہوئے تنظیم کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر مقررہ مدت میں مسائل حل نہیں ہوتے تو پھر تحصیل احاطے رام سنیہی گھاٹ میں دھرنا دینے پر مجبور ہونگے، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ محکمہ اور انتظامیہ کی ہوگی۔دھرنے کے دوران راشٹریہ صدر ڈی این ایس تیاگی،مایارام یادو،تیج بہادر،پریم یادو،رام پرسادقنوجیا، نرمل شکلا کے علاوہ عوام کثیر تعدادمیں موجود رہے۔
متعلقہ مضامین
بھارت رتن بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے131 ویں یوم پیدائش پر بھنڈارے کا انعقاد
آنجہانی ڈاکٹر راجا رام گوتم کے بیٹے مکیش کمار گوتم نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایک بہت بڑا بھنڈارا منعقد کیا بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)ہر سال کی طرح اس سال بھی 14/ اپریل کو ناکہ سترکھ چوراہے پر باباصاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے جنم دن کی تقریبات منعقد کیں۔ آنجہانی […]
خفیہ طور پہ کاٹے جارہے تھے لاکھوں کے بیش قیمتی درخت، گرام پردھان کی دخل اندازی کے بعد ۔۔۔۔
ترلوک پور، بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) جمعرات کو گرام سبھا کی زمین پر لاکھوں بیش قیمتی درختوں کو خفیہ طریقے سے کاٹا جا رہا تھا، جب گاؤں کے لوگوں نے گرام پردھان کو اسکی اطلاع دی۔تو گرام پردھان حیرت میں پڑ گٸے۔جب وہ موقع پر پہنچے تو ٹھیکیدار نے مکمل معلومات دی۔ جس پر گاؤں کے […]
عظیم نعت گو شاعر مولانا زاہد رضا بنارسی کو صدمہ، ہفت روزہ "صداۓ بسمل” کی ٹیم نے کیا تعزیت کا اظہار
بارہ بنکی(پریس ریلیز) اتر پردیش کے بارہ بنکی سے شائع ہونے والے ہفت روزہ "صدائے بسمل” کے چیف ایڈیٹر اور عظیم نعت گو شاعر حضرت مولانا زاہد رضا بنارسی صاحب کے بھاٸی عبدالواحد صاحب کا آج طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ہے۔جنکی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عصر نٸی بستی پانی ٹنکی کے پیچھے […]
