سرینگر: متحدہ علماۓ اہلسنت جموں و کشمیرکا ایک اعلیٰ سطحی وفد عزت ماب ایل جی صاحب سے ملاقی ہوا جس میں مولانا غلام محی الدین نقیب، مولانا غلام رسول حامی، مولانا شوکت حسین کینگ اور پروفیسر بشیر احمد ڈار شامل تھے۔ اجلاس میں ایل جی صاحب کو علما کی حالیہ گرفتاریوں پر عوامی تشویش سے آگاہ کیا گیا۔ مولانا عبدالرشید داودی صاحب اور دیگر علما کی گرفتاریوں پر عوام میں جو تشویش کی لہر بڑھ رہی ہے اس سے ایل جی صاحب کو گوش گزار کیا گیا ۔جناب ایل جی صاحب نے پوری یقین دہانی دلاٸی کہ کسی بھی عالم یا خطیب کو بلاوجہ گرفتار نہی کیا جاے گا۔ جموں و کشمیر میں دینی اداروں کی ترویج کےلیے یہاں مدرسہ بورڈ تشکیل دینے کےلیے ایل جی صاحب سے پُرزور مطالبہ کیا گیا۔ اہلسنت عوام کا شیخ العالم ریسرچ یونیورسیٹی کے قیام کا دیرینہ خواب شرمندہ تعبیر کرنے کےلیے ایل جی صاحب سے تبادلہ خیال ہوا ۔انہوں نے خصوصی قانونی ایکٹ لانے کی یقین دہانی کراٸی۔جموں و کشمیر کی مختلف یونیورسیٹیوں ،کالج اور سیکنڈری سطح پر تصوف کی تعلیمات کو مناسب مقام دلانے کی گزارش کی گٸی۔سیب و دیگر میوہ جات کو باہر لے جانے میں جو دشواریاں پیش آرہی ہیں ایل جی صاحب نے موقعے پر ہی متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔ ایل جی صاحب نے تمام مطالبات پر ہمدردانہ غور کرنے کی یقین دہانی کراٸی ۔
متعلقہ مضامین
جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ میں خوفناک سڑک حادثہ: 4 زخمیوں میں 3 سی۔آر۔پی۔ایف۔ کے جوان
قاضی گنڈ/کولگام: 19 جنوری (کے۔این۔او۔): منگل کی صبح جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے علاقے قاضی گنڈ میں سی آر پی ایف کی ایک گاڑی آئل ٹینکر سے ٹکرا جانے سے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے تین اہلکار اور ایک گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ ایک اہلکار نے خبر رساں ایجنسی […]
جموں: عظمت قرآن کانفرنس میں گوجری ترجمہ قرآن ’’روح القرآن‘‘ کا اجراء
جموں: ۳؍اپریل ۲۰۲۱ء بروز سنیچر بوقت صبح ۱۰ بجے گوجری ترجمۂ قرآن ’’روح القرآن” کے اجراء کے سلسلے میں”عظمتِ قرآن کانفرنس” جموں میں منعقد کی گئی- واضح رہے کہ مفتی نظیر احمد قادری نے گوجری زبان میں اعلیٰ حضرت کے مشہور و مقبول ترجمۂ قرآن "کنزالایمان” کو منتقل کیا ہے؛ ساتھ ہی تفسیر”خزائن العرفان” از […]
پڑھے گا کشمیر تو بڑھے گا کشمیر
تحریر: مفتی منظور ضیائی روحِ رواں عالمی صوفی کارواں، ہندستان تعلیم کی اہمیت ازل سے ابد تک رہے گی خواہ وہ مذہبی نوعیت کی یا دنیاوی نوعیت کی ہو, اس نے ہمیشہ معاشرے کی فلاح و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اسی تعلیم کی بدولت ہی معاشرے سے جہالت کا خاتمہ ممکن […]
