مالیگاؤں: ہماری آواز(پریس ریلیز) 14جنوری// سید اظہار اشرف نگر آگ سانحہ سے متاثرہ کنبوں کے بچوں (طلبہ) میں نوری مشن نے ۱۲؍ جنوری ۲۰۲۱ء کی شب ’’تعلیمی کٹ‘‘ کی تقسیم کی۔ تعلیمی لوازمات پر مشتمل سیٹ مع بستہ کو بالترتیب کے جی سے لے کر بی اے تک کے ٢٦؍ طلبا و طالبات میں تقسیم کیا گیا۔ اِس ضمن میں نوری مشن کے ذمہ داران نے یہ پیغام دیا کہ طلبۂ قوم کو حصولِ علم کے لیے مدد فراہم کرنا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔مسلم معاشرے کا استحکام علم سے ہے۔ علم دین کے حصول کے ساتھ ہی معاصر علوم بھی سیکھے جائیں اور باقاعدہ تربیتی نظام کو روبعمل لایا جائے۔ درس گاہی نظام کو اسلامی اخلاق کی روشنی میں استوار کیا جائے تا کہ فکری اعتبار سے پختہ بچے قوم کو میسر آئیں۔ ایک طرف بچے علم دین کی روشنی پا کر عاشقِ رسول بنیں دوسری طرف مغربی فتنوں کا جواب بھی دے سکیں اور معاصر علوم میں مہارت و دسترس پیدا کریں۔ دین کی تقویت کے لیے حصول علم کی اہمیت کو اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ نے بھی اپنی پاکیزہ تعلیمات میں اُجاگر فرمایاہے؛ اِسی رُخ سے نوری مشن کا کارواں ابلاغِ علم میں مسلسل سرگرمِ عمل ہے۔ طلبہ میں تعلیمی اشیا پر مشتمل کٹ کو حافظ سراج احمد رضوی صاحب و ذمہ دارانِ نوری مشن کے ہاتھوں تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر غلام مصطفیٰ رضوی، فرید رضوی، معین پٹھان، یاسین رضوی، محسن رضوی، عارف رضا وغیرہم موجود تھے۔ایسی رپورٹ نوری مشن مالیگاؤں سے جاری کی گئی۔
متعلقہ مضامین
میراروڈ میں کسان مورچہ (15جنوری) کے متعلق بیداری پیدا کرنے کے لیے سماجی کارکنان کی میٹینگ
میرا روڈ: ہماری آواز(ساجد محمود شیخ) 4جنوری// طاہر شاہ (سدھ بھاؤنا منچ میراروڈ) نے کہا ہمیں 15 جنوری کے کسان مورچہ جو ممبئی میں رانی باغ سے نکل کر کالا گھوڑا تک جائے گا میں میراروڈ سے زیادہ سے زیادہ افراد کو شریک کروانا ہے کسان سردی میں بیٹھے ہوئے ہیں ۔ ان کی حمایت کرنے […]
برکاتیہ مسجد، ممبرا میں مدینہ منورہ میں سنیما کھولے جانے کے رد عمل میں مشاورتی میٹنگ کل
طیبہ نہ سہی افضل مکہ ہی بڑا زاہدہم عشق کے بندے ہیں کیوں بات بڑھائی ہے السلام علیکم ورحمت اللّٰہ وبرکاتہ محترم حضرات! یہ لکھتے ہوئے قلم کانپ رہا ہے زبان لرزتی ہی اور دل منھ کو آرہا ہے کہآج جبکہ پوری دنیا کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جھیل رہی ہے تعلیمی اداروں میں تالے […]
اقراء ایچ۔جے۔ تھیم کالج میں "اندھیروں سے اجالے کی طرف" مہم کے تحت پروگرام
جل گاؤں: ہماری آواز(اُسید اَشہر) 27جنوری جماعتِ اسلامی ہند، جل گاؤں کی جانب سے اقراء ایچ جے تھیم کالج، مہرون میں "اندھیروں سے اجالے کی طرف” مہم کے تحت پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں ایچ جے تھیم کالج کے طلبہ کے ساتھ ساتھ اقرا شاہین جونیئر کالج اور حاجی غلامی نبی آئی ٹی آئی […]