نئی دہلی:(ابوشحمہ انصاری)بی جے پی اور کانگریس نے راجیہ سبھا انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ کانگریس اور بی جے پی دونوں نے کئی چونکا دینے والے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ کانگریس کے G-23 کے کسی رکن کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ پارٹی نے ہریانہ سے بھی چونکا دینے والے نام کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی کے چیف ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا کو پارٹی نے راجستھان سے امیدوار بنایا ہے۔ ساتھ ہی پارٹی کے دوسرے ترجمان پون کھیرا کو فہرست میں جگہ نہیں ملی ہے۔ امیدواروں کے اعلان کے بعد پارٹی کے ترجمان پون کھیرا نے ٹویٹ کرکے اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میری تپسیا میں کوئی کمی ضرور رہی ہوگی’۔ انہوں نے کسی کا نام یا پارٹی کے خلاف کچھ نہیں کہا۔ لیکن ان کے ٹویٹ سے لگتا ہے کہ وہ پارٹی کے فیصلے سے مایوس ہیں۔ پیر کی صبح انہوں نے ٹویٹ کیا اور لکھا، ”مجھے پہچان کانگریس نے نہیں دی ہے۔ میں اپنی اس بات سے متفق ہوں اور قائم بھی ہوں”۔ دوسری طرف کانگریس لیڈر اور ممبئی کانگریس کی نائب صدر نغمہ نے ٹویٹ کیاہے "سونیا جی ہماری کانگریس صدر نے ذاتی طور پر مجھے 2003-04 میں راجیہ سبھا بھیجنے کا وعدہ کیا تھا، جب میں ان کے کہنے پر کانگریس پارٹی میں شامل ہوئی تھی۔ تب ہم اقتدار میں نہیں تھے۔ تب سے 18 سال ہو چکے ہیں۔ جبکہ عمران پرتاپ گڑھی کو پارٹی کی جانب سے مہاراشٹر سے راجیہ سبھا بھیجا جا رہا ہے۔ میں اپنے آپ سے پوچھ رہی ہوں، کیا میں کم اہل ہوں؟”۔ ہریانہ سے راجیہ سبھا الیکشن کے لیے اجے ماکن کے نام نے یہاں کے سیاسی حلقوں میں بہت سے لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔ یہی نہیں، کانگریس نے ہریانہ کے سابق وزیر رندیپ سنگھ سرجے والا کو راجستھان سے امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بظاہر ان کی آبائی ریاست میں دھڑے بندی سے بچنے کی کوشش ہے۔ جبکہ بی جے پی نے سابق وزیر کرشن لال پنوار کو نامزد کیا ہے۔
متعلقہ مضامین
کسانوں کے حقوق کی لڑائی لڑیں اور ستیہ گرہ کا حصہ بنیں: راہل گاندھی
"کسان ادھیکار دیوس” کے فلیٹ فارم سے راہل نے کی ملک کے شہریوں سے اپیل ہماری آواز/ نئی دہلی، 15 جنوری (پریس ریلیز) سابق کانگریس صدر راہل گاندھی نے پارٹی کے ’اسپیک اپ فارکسان ادھیکار‘ مہم سے جڑنے کے لئے لوگوں سے اپیل کرتےہوئے کہا ہے کہ کسان دہلی کی سرحدوں پر اپنے حقوق کے […]
زرعی قوانین کو رد کرنا ہی کسان تحریک کا واحد حل پرینکا
نئی دہلی: ہماری آواز/ 08 جنوری (پریس ریلیز) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ حکومت اگر کسان تحریک ختم کرکے کسانوں کی گھرواپسی چاہتی ہے تو اس کے لیے اسے کاشت کاری سے متعلق تینوں قوانین واپس لینے کا اعلان کرنا ہوگا محترمہ واڈرہ نے کانگریس کے ان اراکین پارلیمنٹ […]
کسانوں کے لئے خندق کھودنے والے اپنے لئے خود خندق کھود رہے ہیں: ستیش مشرا
ہماری آواز/نئی دہلی، 05 فروری (پریس ریلیز) بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے ستیش چندر مشرا نے جمعہ کو زرعی قوانین کے خلاف احتجاج میں دہلی کی سرحدوں پر کسانوں کو روکنے کے لئے خاردار تاروں اور باڑ لگانے اور خندقیں کھودنے پر سخت اعتراضات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے لئے خود […]
