گوہر خاکی / ہندواڑہ./.. جموں کشمیر کی مشہور و معروف سماجی و روفاعی تنظیم لل دید فاونڈیشن جموں و کشمیر (مرکز برائے علم و ادب تہزیب و تمدن) نے آج وادی ماور کے تحصیل ہیڈ کوارٹر قلم آباد کے وسیع و عریض ميدان میں 30آر آر کی وساطت سے ایک روزہ یوتھ کنونشن بعنوان” نوجوانوں کی تعمیر معاشرت کے تئیں ذمہ داریاں” کا انعقاد کیا. جس میں طلبہ و نوجوانوں کی کافی تعداد شامل رہی. اجلاس کی صدارت ہر دلعزیز استاد شاعر قلمکار خطیب ماہر تعلیم جناب مولانا ارشد محی دین وار صاحب نے کی. اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت لل دید یوتھ کلب کے ہونہار ممبر سہیل احمد نے جبکہ گلہائے عقیدت مانکل یوتھ کلب کے سرور احمد نے حاصل کی. نظامت کے فرائض چیر مین لل دید فاونڈیشن جموں و کشمیر گوہر خاکی نے انجام دیئے..کنونشن میں علاقے بھر سے آئے ہوئے یوتھ کلب صدور و ممبران نے بھی شرکت کی. جن میں لل دید یوتھ کلب کے صدر دانش احمد مع ممبران، مونہ بل یوتھ کلب کے صدر چوہدری اخلاق کالس مع ممبران مانکل یوتھ کلب کے صدر سرور احمد مع ممبران، ماور یوتھ سوسائٹی کے صدر عامر احمد مع ممبران شامل ہیں. صدر مقرر جناب ارشد محی دین نے دیے گئے عنوان پر سیر روشنی ڈالتے ہوئے محققانہ فلسفیانہ انداز بیان میں سامعین سے مخاطب ہو کر فرمایا کہ نوجوان قوم کے معمار و مستقبل ہوتے ہیں. اگر یہ صحیح راہ پر گامزن ہوں تو قوم کا مستقبل روشن اور تابناک ہوگا اگر خدا نخواستہ یہ راہ راست پر گامزن نہیں تو قوم کا مستقبل تاریک ہوگا. انھوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے نوجوان نسل کی تربیت میں اپنا کردار ادا کریں. ان کو کھرے اور کھوٹے کی تمیز سکھائیں. یہ ہمارے سول سوسائٹی کے معزز اشخاص و اساتذہ صاحبان کی ذمہ داری ہے. انھوں نے مذہبی علوم سے نوجوانوں کی بیزاری پر اپنے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ مذہبی، اخلاقی علوم کا بغور مطالعہ کریں. منشیات جیسے سماجی بدعت سے دور رہیں. نوجوان معاشرے کی تعمیر و ترقی، فلاح و بہبود کے لئے اپنی ذمہ داریوں احسن طریقے سے نبھائیں.اجلاس سے مونہ بل یوتھ کلب کے صدر و انٹرنیشنل گجر مہا سبا کے ضلع صدر کپوارہ چودھری اخلاق ، یوتھ کاڈینیٹر فیضانِ قادر نے بھی خطاب کیا. تقریب کے آخر پر سماجی خدمات انجام دینے پر مولانا ارشد محی دین صاحب، چودھری اخلاق کالس اور گوہر خاکی کو سند ٹرافی سے نوازا گیا.
متعلقہ مضامین
قومی یوم تعلیم کی مناسبت سے سرینگر میں تقریب کا انعقاد
مقررین نے مولانا آزاد کو پیش کی خراج عقیدت اورتعلیم کی اہمیت پرروشنی ڈالی مجتبیٰ علیسرینگر؍؍ قومی یوم تعلیم کے سلسلے میں گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول گنڈ حسی بٹ میں ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں اساتذہ اور طلبا کی ایک تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نےآزاد بھارت کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام […]
کشمیر یونیورسٹی نے وزارت تعلیم کا ‘ ڈسٹرکٹ گرین چیمپئن ایوارڈ’ 2021-22 جیتا
سرینگر: 30 جنوری(ایجنسی)ایک اہم پیش رفت میں، کشمیر یونیورسٹی نے اپنے مثالی کام کے لیے ‘ڈسٹرکٹ گرین چیمپیئن ایوارڈ’ 2021-22 حاصل کیا ہے جس نے کیمپس اور اس کے پڑوس میں فرق پیدا کیا ہے۔ اس سلسلے میں وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد کو مہاتما گاندھی نیشنل کونسل آف رورل ایجوکیشن ،محکمہ اعلیٰ تعلیم، وزارت […]
NIT سری نگر کے ایکو کلب کے طلبا کے لیے مجازی نمائشی مقابلے کا انعقاد
سرینگر۔ 25 جنوری۔ ایم این این۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (این آئی ٹی) سری نگر کے ایکولوجیکل کلب (EcoCulb) نے طالب علموں کو باہر سوچنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے ایک ورچوئل ایکسٹیمپور تقریری مقابلے کا انعقاد کیا جس کا عنوان تھا’ ایکسٹیمپور مانیا‘۔ مختلف شعبہ جات کے طلباء نے مقابلے میں حصہ لیا […]

