میراروڈ: ہماری آواز(ساجد محمود شیخ) 8جنوری// آج ظہرانہ کے بعد 2:بجے سے 4 تک جماعت اسلامی ہند میراروڈ یونٹ کی ڈاکٹروں کے ساتھ اسلامک سینٹر میں ایک اہم نشست منعقد ہوٸی۔میٹینگ کامقصد جماعت اسلامی ہند مہاراسٹرا کی جانب سے چلاٸی جانے والی دعوتی مہم اندھیروں سے اجالے کی طرف توجہ دلانا اور ان سے جوڑنا مقصد تھا۔ مہم کے پیش نظراس سے پہلے جماعت مسلم سماج کے مختلف طبقات کے ساتھ نشست رکھ چکی ہے اور اپنے أرکان و کارکنان کے لٸے تفہیمی کیمپ کا إنعقاد کرچکی ہے۔اس اہم نشست میں ڈاکٹر عبدالخالق صاحب نے کنوینر کی ذمہ داری نبھاٸی۔جبکہ اس پروگرام کے روح پرور مقرر محترم جناب طاہرشاہ صاحب پرنسپل الفلاح اردو ہاٸی اسکول ملاڈ نے سب سے پہلے ڈاکٹروں کی اہمیت اور سماج پر اسکے اثرات پر گفتگو کی۔اس کے بعد دعوتی مہم کے لٸے قابل عمل نکات پیش کرتے ہوٸے یہ بتایا کہ ڈاکٹرس اس میں اہم رول پلے کرسکتے ہیں۔کیونکہ ان کے سماج پر گہرے اثرات ہوتے ہیں۔ایسے بھی ایک مومن ہونے ناطے ذمہ داریاں بھی عاٸد ہوتی ہیں۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں أرکان و کارکنان کا اچھا تعاون حاصل رہا۔جبکہ ڈاکٹرس کی تعداد تیس پینتیس کے لگ بھگ تھی۔ جسمیں مرد وخواتین دونوں شامل تھے۔اجتماعی دعا کے ذریعے پروگرام کا اختتام ہوا۔
متعلقہ مضامین
بہرائچ فساد منظم سازش کا نتیجہ، حکومت مسلمانوں کو نشانہ بنانا بند کرئے
ممبئی: 22 اکتوبر (سعید احمد خان)بہرائچ میں شر پسندوں کی غنڈہ گردی، پولیس کی یک طرفہ کارروائی اور انکاؤنٹر کے نام پر مسلم نوجوانوں کو نشانہ بنانے پر علماء نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اس تعلق سے منگل کو ہانڈی والی مسجد میں سنی جمعیت العلماء اور رضا اکیڈمی کے اشتراک سے میٹنگ […]
دارالعلوم محبوب سبحانی کُرلا میں 18 واں عرس ساحل ملت منایا گیا
ممبئی 17 ربیع الآخر 1444ھجری بمطابق 13 نومبر 2022 بروز اتوار/ اعلان کے مطابق بعد نماز عصر قرآن خوانی بعد نماز مغرب چادر پوشی اور نعت و منقبت و صلٰوة و سلام حضور ساحل ملت علیہ الرحمہ کے آستانہ پر پیش کیا گیا طے شدہ وقت ٧ بجکر ٤٥ منٹ پر قل شریف ہوا جس […]
کولہاپور: اگست 2019 سیلاب متاثرین کو بنیادی گھریلو سامان کے ساتھ مکان کی چابیاں سونپی گئیں
ضرورتمندوں کو گھر سونپتے ہوئے وزیر صحت و طبی تعلیم راجیندر پاٹل نے کہا جماعت اسلامی نے اللہ کی خوشنودی کیلئے بلالحاظ مذہب لوگوں کی خدمت کیلئے خود کو وقف کیا ہے۔ کولہا پور: 14؍مارچ، ہماری آواز(پریس ریلیز): اگست 2019میں کولہا پور میں تباہ کن سیلاب آیا تھا جس میں پورا پورا گائوں تباہ ہوگیا […]

