شہزادۂ صدرالشریعہ جانشین خانقاہ رضویہ امجدیہ حضور محدث کبیر علامہ ضیاء المصطفے قادری دامت برکاتہم القدسیہ نے جامعہ اشرفیہ کی حمایت میں خصوصی مکتوب جاری کرتے ہوۓ کہا کہ جامعہ اشرفیہ صاف و شفاف بے داغ ادارہ ہے جو اہل سنت و جماعت کے مرکزی اداروں میں سے عظیم الشان اہمیت کا حامل ادارہ ہے۔اور ساتھ ہی یوگی حکومت کے اس نازیبا رویہ پر اپنے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوۓ لکھتے ہیں کہ جامعہ اشرفیہ کو کسی بھی قانونی نوٹس کے بغیر نشانہ بنا کر جہاں آئین ہند کا مذاق بنایا گیا وہیں مسلمانوں کے جزبات کو مجروح کیا گیا۔اور جامعہ اشرفیہ کے ارباب حل و عقد سے آپ نے پر خلوص گزارش کی ہے کہ آپ اپنے حوصلے کو بلند رکھیں نیز مصلحت و چارہ جوئی سے کام لیں۔ ہم آپ کے دوش بدوش کل بھی تھے اور آج عل کل حال ہیں۔ ایسی صورت حال میں مسلمان ہند خاص کر علماء اہل سنت کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ ہوشمندی سے کام لیں اور قانون اپنے ہاتھ میں نہ لیں۔ اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اپنے ایمان کے تحفظ کے ساتھ فرائض و واجبات کی پابندی کریں اور اپنی اپنی مساجد میں آیت کریمہ کا ورد جاری رکھیں نیز دعاۓ حزب البحر کا ورد بھی کرتے رہیں۔
متعلقہ مضامین
مدرسۃ المدینہ اعظم گڑھ کے طالب علم محمد ریحان عطاری نےایک نشست میں مکمل قرآن سنایا
اس خاکدان گیتی پر سیکڑوں انسان بستے ہیں اور اپنی متعینہ زندگی گزار کر دار بقا کی طرف کوچ کر جاتے ہیں۔ بیشتر انسان اپنے مقصد کو فراموش کرکے دنیا کو پانے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں اور از صبح تا شام لہو و لعب میں مصروف ہوکر اپنا قیمتی وقت ضائع کردیتے ہیں […]
اعظم گڑھ: بے قابو ٹرک اور آٹو میں تصادم! 3بچوں سمیت چار افراد جاں بحق، 6 زخمی
اعظم گڑھ: بے قابو ٹرک اور آٹو کی ٹکر میں 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ، 6 زخمیاعظم گڑھ: ہماری آواز(نامہ نگار) 31دسمبر// اتر پردیش کے ضلع اعظم گڑھ میں، تیز رفتار ٹرک اور آٹو کے درمیان تصادم ہوا۔ اس حادثے میں آٹو میں سوار تین بچوں سمیت چار افراد موقع پر ہی […]
اہلسنت والجماعت پر حافظ ملت کا احسان ہے ! جاوید بھارتی
مبارکپور/اعظم گڑھ: 13 اکتوبر ، ہماری آواز(رحمت علی مصباحی)سرزمین مبارکپور ایک ایسی نگری ہے جو ریشمی نگری بھی کہلاتی ہے اور دیار حضور حافظ ملت بھی کہلاتی ہے یہاں ہر ایک کو آنے کی خواہش ہوتی ہے اور جو آتا ہے وہ اپنے آپ کو خوش قسمت تصور کرتا ہے اسی سلسلے میں الجامعۃ الاشرفیہ […]


