میرا روڈ: ہماری آواز(ساجد محمود شیخ) 30 دسمبر// میراروڈ میں سدھ بھاؤنا منچ کے قیام کے لئے ایک میٹینگ رکھی گئی ۔ جس میں سبھی مذاہب کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ پروگرام کی شروعات کرتے ہوئے سدھ بھاؤنا منچ ممبئی کے ناظم جناب شاکر شیخ صاحب نے کہا کہ اوپر والے نے ہمیں دنیا میں بھیجنے سے پہلے ہی ہمارا رشتہ آپس میں جوڑ دیا اور ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر نے دستورِ ہند میں ہم بھارتی لکھ کر ہم لوگوں کو ایک لڑی میں پرویا۔ انہوں نے کہا کہ آج نفرت پھیلائی جارہی ہے۔مگر سماج میں نفرت پھیلانے والوں کا فیصد بہت کم ہے ۔ کوئی بھی انسان برا نہیں ہوتا۔ ہمیں مل جل کر نفرت کو ختم کرنا ہوگا۔ مشہور سماجی تجزیہ نگار جناب غلام عارف صاحب نے کہا کہ آج سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو بُرا بھلا کہنے کامقابلہ چل رہا ہے جس سے لوگوں کا دماغ خراب ہوریا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلمان اپنے آپ کو مظلوم سمجھتے ہیں۔ اور ہندو سمجھتے ہیں کہ مسلمانوں کو بہت زیادہ رعایت دی گئیں ہیں۔ مذہب کا استعمال نفرت پھیلانے کے لئے ہو رہا ہے ۔ انہوں نے گاندھی جی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ایک بار جب ستیہ گرہی مشتعل ہوگئے اور توڑ پھوڑ کی تو گاندھی جی نے ستیہ گرہ واپس لے لی،اور کہا کہ میں عدم تشدّد کے راستے سے انصاف کی لڑائی نہیں لڑنا چاہتا۔ ہمیں چاہئے کہ پرامن طریقہ سے اپنی بات رکھیں۔ ونچت اگھاڑی کے مہندر چافے نے کہا کہ ہمیں مذہب نہیں دیکھنا چاہیے ۔ ہمیں صرف انسانیت کو دیکھنا چاہیئے ۔ہمیں ایسے منچ کی تلاش میں رہنا چاہئے۔ بامسیف کے نمائندے نے کہا کہ ہمارے ملک و سماج کی صورتحال بہت خراب ہے۔ہمیں اس صورتحال کی حل نکالنا چاہئے ۔ جو لوگ سماج کو آپس میں لڑا رہےہیں وہی ملک کے اصل دشمن ہیں ۔مشہور سماجی کارکن ڈاکٹر عظیم الدین صاحب نے پروگرام کے آرگنائزر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام کی ہمیں بے حد ضرورت ہے ۔ پروگرام میں جماعتِ اسلامی میراروڈ کے امیر عطاء الحق اور سوشل ورکر انجم شیخ نے خطاب کیا ۔ شرکائے میٹینگ کو میٹینگ کی شروعات میں پھولوں کے گلدستے پیش کرتے ہوئے پُرتپاک استقبال کیا گیا اور خوردونوش تقسیم کی گئی ۔ یہ پروگرام جماعتِ اسلامی میراروڈ کے دفتر اسلامک سنٹر میں رکھا گیا تھا۔
متعلقہ مضامین
عائشہ کی خودکشی افسوسناک! ائمہ مساجد خطبہ جمعہ میں جہیز کے تعلق سے رائے عامہ ہموار کریں: مفتی محمد منظور ضیائی
ممبئی: ۴؍مارچ/ بین الاقوامی شہرت یافتہ اسلامی اسکالر مفتی محمد منظور ضیائی نے احمد آباد کی لڑکی عائشہ کی خودکشی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہاکہ خودکشی اسلام میں حرام ہے اور اس کی کسی بھی حالت میں گنجائش نہیں لیکن عائشہ عارف خان یا وہ تمام لڑکیاں جن کو جہیز کےلیے طرح طرح سےستایا […]
آج تنظیم اہلسنت و اصلاح معاشرہ کانفرنس میں شرکت کے لئے علماء و عوام کی آمد جاری
ممبئی10/دسمبر 2022 آل انڈیا سنی جمیعۃ العلماء کی طرف سے سنی بلال مسجد چھوٹا سوناپور ممبئی میں منعقدہ تنظیم اہلسنت و اصلاح معاشرہ کانفرنس میں شرکت کرنے کے لئے مہاراشٹر بھر سے علماء و مشائخ و دانشورانِ قوم و ملت ممبئی میں تشریف لاچکے ہیں۔یاد رہے کہ ممبئی میں اہلسنت والجماعت کی اتنے عظیم پیمانے […]
سنی محمد مسجد اور جمعہ مسجد ریڈین سوسائٹی میرا بھائندر کے علما نے کی 12 نومبر کو ممبئی بند کی حمایت
علاقہ سبربن گوونڈی اپنی مذہبی خدمات کے حوالے سے بہت ہی خوب ہے۔کل 7نومبر 2021کو بعد نماز ظہر سنی محمدی مسجد پلاٹ نمبر 45 میں تری پورہ میں جاری مسلم کش فسادات و ناموسِ مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وسلم پر رکیک حملے کے خلاف زبردست احتجاجی میٹنگ رکھی گئی، جس میں تقریبا 100علماء کرام ودیگر […]
