کانپور26جنوری۔37سالہ روایات کے مطابق اس سال بھی الجامعة الاسلامیہ اشرف المدارس گدیانہ کا نپور میں یوم جمہوریہ کے حسین موقع پررسم پرچم کشا ئی کرکے بڑے پیمانے پر میٹھائی تقسیم ہوئی جس کی صدارت حضرت علامہ مولانا محمد ہاشم شرفی صاحب قبلہ سربراہ اعلی جامعہ اشرف المدارس گدیانہ نے فرمائی ،پروگرام کا آغا ز تلاوت قرآن پاک سے حافظ محمدارشداشرفی نے کیا اس کے بعد طلبہ نے وطن عزیزپر شہید ہونے والے اللہ کے نیک بندوں کو محبتوںکا خراج پیش کیا اور قومی ترانہ سارے جہاں سے اچھا ہندو ستاں ہمارا پڑھاگیا اس موقع پر علاقہ کے 90 سالہ بزرگ حاجی محمد سلیمان اشرفی نے پرچم کشائی کی رسم ادا کی ان کے جھنڈا لہراتے ہی پورا میدان تالیوں سے گونج اٹھا جس سے پورا ماحول خوشگوار ہو گیا ۔یوم جمہوریہ کے موقع پر آل انڈےا غریب نواز کونسل کے قومی صدرحضرت مولانا محمد ہاشم اشرفی صاحب سربراہ اعلی جامعہ ھذا نے کہا کہ ہندوستان 15اگست 1947ئ،میں آزاد ضرور ہواتھا مگر ہم قانونی طورپر انگریزوں کے غلام بنے ہوئے تھے تو اب ضروری تھا کہ ایسا لائحہءعمل تیارکیا جائے جو ہم کو مکمل آزادی سے ہمکنار کر سکے اس لئے قابل قدر لوگوں نے ہندوستان میں اپنا قانون نافذ کیا جس کے سبب ہندوستان کو مکمل آزادی حاصل ہوئی ،اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی امن و شانتی کو فرقہ پرست طاقتیں اپنے ظلم کا نشانہ بنانے کی پوری کوشش میں ہیں لیکن ہمارا مشن ومقصد صرف ایک ہے کہ ہندوستان میں امن و شانتی اور ملک کو ظالم طاقتوں سے نجات دلانا ہے تاکہ ہندوستان کا وقار ہمیشہ بلند و بالا رہے ملک سے فرقہ پرستی دہشت گردی کا خاتمہ ہو ملک میں امن و شانتی قائم ہو اور جو بھی فرقہ پرست طاقتیں اس ملک کے وقار کو پامال کرنے کی کوشش کریں گی اسے انصاف پسند لوگ کبھی کا میاب نہیں ہونے دیں گے اخیر میں انہوں نے چین کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چین ہماری زمین پر گھسنے کے ناپاک منصوبوں سے توبہ کر ے ورنہ برے انجام کے لئے تیار رہے ۔ بعدہ ملک کی ترقی وخوشحالی،امن و امان،کورونا سے نجات کے لیے دعا کی گئی اور مہمان خصوصی جناب مسلم بھائی کا شانداراستقبال ہار پھول سے کیا گےا۔ اس موقع پر مولانا فتح محمد قادری ،مولانا محمود حسان اختر ،مولانا محمد قاسم اشرفی، حافظ محمدنیاز اشرفی، قاری محمد آزاد اشرفی، حافظ محمد مشتاق،حافظ محمد ندیم اختر،شمشاد غاذی ،محمد شمشاد وغیرہ موجود رہے۔
متعلقہ مضامین
کان پور: جلسہ استقبالیہ و نذر غوث پاک کا انعقاد
کان پور: 20 مارچ، ہماری آواز(نامہ نگار) کل جمعہ کو بعد نماز عشاء مصری بازر متصل مسجد محمد تقی کانپور میں جلسہ استقبالیہ و نذر سرکار غوث پاک کا انعقاد ہوا۔ جس کی صدارت شیخ طریقت رہبر شریعت خلیفہ حضور تاج الشریعہ و خلیفہ ضیائے ملت علیہما الرحمتہ حضرت علامہ الحاج الشاہ الحافظ المفتی المولانا […]
سید افضل میاں مارہروی کے حق میں محفل ایصال ثواب کا انعقاد
کان پور: ہماری آواز (نامہ نگار) 16دمبر خانوادہ برکاتیہ کے چشم و چراغ شیخ طریقت شہزادہ حضور احسن العلماء ۔ حضرت علامہ الحاج الشاہ سید محمد افضل میاں صاحب قادری برکاتی (آئی۔پی۔ایس۔ آفیسر) کے وصال پر مدرسہ دارالعلوم ضیائے مصطفی فہیم آباد کالونی کانپور میں محفل ایصال ثواب کا پروگرام زیر صدارت حضرت علامہ قاری […]
رضا اسلامک مشن/علماے گنگا گھاٹ کے زیر قیادت 12 ربیع الاول کو شایان شان نکلے گا جلوس محمدی
علاقہ گنگا گھاٹ اناؤ میں ١٢ ربیع الاول کے کے مبارک موقع پر ان شاء اللہ جلوس محمدیﷺ شایان شان کے ساتھ رضا اسلامک مشن / علمائے گنگا گھاٹ کی زیر قیادت و نگرانی میں اٹھایا جائے گا تمام محلوں جیسے محمد نگر ۔ حسین نگر کربلا ۔ غوطہ خور ۔ چمپا پوروا ۔ احمد […]



