آندھرا پردیش: ہماری آواز(ضیاء الرحمٰن امجدی) 16 دسمبر// ضلع پرکاشم کے پوڈیلی میں مختلف صوبوں سے بی ایڈ امتحان کے لیے تشریف لائے علماے کرام و دیگر حضرات نے حضرت سید محمد افضل میاں قادری برکاتی صاحب کی انتقال کی خبر سن کر اظہار تعزیت کے لئے بروز بدھ بعد نماز فجر محفل پاک کااہتمام کیا، محفل کاآغاز مولانا غلام غوث جامعی کی تلاوتِ سے ہوا، نعت پاک مولانا شہاب الدین نے پیش کی. محفل پاک سے خطاب کرتے ہوئے ضیاءالرحمن امجدی نے کہا کہ حضرت سید محمد افضل میاں برکاتی صاحب حضور احسن العلماء سید مصطفی حیدر حسن علیہ الرحمۃ کے تیسرے صاحبزادے ہیں آپ کی ولادت 11 مارچ 1964ء میں مارہرہ شریف میں ہوئی. قرآن مجید گھر کے بزرگوں سے پڑھا، آپ خاندان برکات کے چشم و چراغ ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی ذاتی صلاحیت و لیاقت کی بنیاد پہ ایک انجمن تھے، آپ نے یوپی بورڈ سے ہائی اسکول اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ سے ایل ایل بی. ایل ایل ایم. بی اے آنرس کیا اور پھر آئی پی ایس بنے ۔ہندوستان کی دو عظیم یونیورسٹیوں (علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی) کے رجسٹرار رہے، مختلف اوقات میں ڈی آئی جی، ایس پی(گوالیار، راجگڑھ،. چھتر پور،) اے ایس پی (جبل پور بھوپال) اور مدھیہ پردیش پولیس میں اے ڈی جی کے عہدے پر فائز رہے ۔مزید انہوں نے کہا کہ حضرت البرکات ایجوکیشنل سوسائٹی کے بانی بھی تھے، آپ کافی دنوں سے علیل تھے آپ کی شفایابی کے لیے ہندوستان اور بیرونی ممالک میں کافی دعائیں کی گئی، مگر افسوس آپ ہمیں داغ مفارقت دے کر مالک حقیقی سے جاملے. آخرمیں مولانا علام غوث جامعی صاحب نے حضرت کی مغفرت کے دعا کی اور محفل کا اختتام عمل میں آیا. اس موقع پر مولانا اجمل صاحب،محمد احتشام بھاگلپور، محمد صابر، محمد نوشاد بہار موجود تھے.
متعلقہ مضامین
خانوادۂ برکاتیہ کا عظیم سانحہ: سید برکات حیدر برکاتی کے انتقال پر ملک بھر میں رنج وغم کی لہر
علامہ پیر سید نوراللہ شاہ بخاری کا اظہار تعزیت سہلاؤشریف /باڑمیر(پریس ریلیز) خانوادۂ برکاتیہ مارہرہ مطہرہ کے قابل فخر سپوت، نبیرۂ سرکار احسن العلماء اور ہونہار آفیسر سید برکات حیدر برکاتی (نائب تحصیلدار، گوالیار) کے اچانک انتقال پر دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف کے مہتمم وشیخ الحدیث نور العلماء پیر طریقت حضرت علامہ الحاج سید نور اللہ […]
خانوادہ برکاتیہ مارہرہ کے شہزادے کا انتقال، ایصال ثواب کی محفل منعقد
مہراج گنج: 20 نومبرحضور سید افضل میاں علیہ الرحمہ کے قابل شرف اکلوتے فرزند سید محمد برکات حیدر میاں کے نام کے ساتھ علیہ الرحمہ کےلاحقہ نے بے ساختہ کلمات ترجیع کے ورد زباں ہونے پر مجبور کردیا ،دل حزن وغم میں غرق ہوگیا ،غالبا دوروز قبل اختتام پذیر مارہرہ مطہرہ کا” عرس قاسمی "اپنی […]
اہل بیت اطہار سے محبت ایمان کی علامت! مولانا ممشاد پاشاہ کا خطاب
قرآن، صاحب قرآنﷺ اور اہل بیت سے وابستگی کی تلقین حیدرآباد: 12اگست(راست)اہل بیت اطہارؓ امت مسلمہ کے لئے حضوراقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی امانت ہیں،ان سے محبت کرنا محبت رسول کی علامت ہے اور ان کی تعظیم و توقیر بجالانا معراج ایمان ہے۔زمانہ صحابہ سے لے کر آج تک امت مسلمہ حضوراقدس صلی اللہ […]

