حیدرآباد 9/ نومبر(راست) جس کسی کو اخروی و دنیوی کامیابی مطلوب ہے اس کے لئے حضوراقدس صلی اللہ علہ وسلم سے محبت اور اتباع کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے۔حضوراقدس صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کے محبوب ہیں،وہ خود بھی آپ پر رحمتیں نازل فرماتا ہے،اس کے فرشتے بھی درود و سلام بھیجتے ہیں اور اہل ایمان کو بھی اس نے حکم دیا ہے کہ حضوراقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں درود و سلام پیش کریں، حضور اقدس صلی اللہ علیہ و سلم کی اطاعت اللہ تعالیٰ کی اطاعت ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی اللہ کی نافرمانی ہے۔اگر کوئی شخص اللہ تعالیٰ سے محبت کا دعویٰ کرتا ہے تو وہ محبت اس وقت تک سچی قرار نہیں پاتی جب تک کہ وہ اللہ تعالیٰ کے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم سے بے پناہ محبت اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہر معاملہ میں اتباع نہ کرے۔بات سمجھنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کیلئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم سے محبت لازمی ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم سے محبت کا تقاضا یہی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ و سلم کی اطاعت اور پیروی کی جائے اور اپنی تمام زندگی کو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی سیرت کے سانچے میں ڈھال لیا جائے نبیرۂ حضرت سید زرد علی شاہ مہاجر مکی سیف دکن حضرت علامہ سید محمد علی قادری الہاشمی المعروف ممشاد پاشاہ مدظلہ سجادہ نشین خانقاہ حمادیہ و صدر نشین مرکزی مجلس قادریہ نے الانصار فاؤنڈیشن حیدرآباد کے زیر اہتمام ہفتہ 6/ نومبر کی شب ریاست نگر مارکیٹ میں منعقدہ عظیم الشان 9 ویں سالانہ محفل نعت مصطفٰی سے خطاب کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا نور القراء مولانا حافظ محمد نور نقشبندی کی تلاوت قرآن پاک اور شیخ احمد مصطفٰی اور ان کے ہمنواؤں کی خوبصورت حمد سے محفل نعت کا آغاز ہوا پیر طریقت حضرت مولانا سید شاہ محمد رفیع الدین قادری شرفی سجادہ نشین حضرت سید علیم الدین شرفی علیہ الرحمہ نے سرپرستی، حضرت مولانا سید احمد پاشاہ قادری زرین کلاہ معزز رکن اسمبلی و معتمد کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے نگرانی اور حضرت مولانا قاضی ابواللیث شاہ محمد غضنفر علی قریشی اسد ثنائی صدر نشین الانصار فاؤنڈیشن و ناظم اعلی دارالعلوم ابوالحسنات نے صدارت کی جناب مرزا سلیم بیگ کارپوریٹر ریاست نگر نے خطب? استقبالیہ پیش کیا انہوں نے کہا کہ آج میلاد جلوس کے عنوان سے ہمارے نوجوان جس طرح کا ہلا گلا کرتے ہیں اور شریعت کے منافی بد اعمالیوں میں مبتلا ہوتے ہیں موجودہ حالات میں اس سے پرہیز کی ضرورت ہے نوجوانوں کو چاہئے کہ حضور اقدس کی محبت کے چراغ اپنے سینوں میں روشن کریں اور مذہبی جلوسوں میں اسلامی اقدار کا پاس و لحاظ رکھیں مفسر قرآن حضرت علامہ شاہ محمد فصیح الدین نظامی، حضرت مولانا ابو عمار عرفان اللہ شاہ نوری سیفی، حضرت مولانا ڈاکٹر میر اکبر علی افتخاری، جناب ڈاکٹر یوسف نقشبندی، جناب محمد شمس الدین، جناب میر معظم علی، قاری محمد غوث محی الدین قادری، جناب ابرار احمد واجد، حافظ احمد حسین نقشبندی نے بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کی مسرز مولانا جلیل احمد نظامی، جناب اسد اللہ شریف، جناب سید عمران مصطفٰی حسینی چیرمین سما نشید گروپ، جناب شعیب احمد قادری، قاری سید فیض حسین کے علاوہ سما نشید گروپ کے اراکین نے منفرد انداز میں نعت و منقبت پیش کر کے سماں باندھ دیا جناب ارباز ہاسمانی نے خوبصورت انداز میں نظامت کے فرائض انجام دیے سما نشید گروپ کے سلام اور صدر محفل مولانا قاضی اسد ثنائی کی دعا پر رات دیر گئے اس کامیاب محفل نعت کا اختتام عمل میں آیا
متعلقہ مضامین
اولیاے کرام، سیرت نبوی کے عملی مبلغ! جذبہ اطاعت کے لیے اللہ والوں سے وابستگی اختیار کرنے کی تلقین۔ مولانا ممشاد پاشاہ کا خطاب
حیدرآباد: 28 اکتوبر(راست) ایمان کے مکمل ہونے کا دارومدارحضوراقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت میں ہے، اطاعت کا پہلو ہمارے تمام فرائض کی ادائیگی اور جملہ مناسک میں ہے، اللہ تعالیٰ کے دین کا نفاذحضوراقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے خود عملی طور پر کر دکھایاکہ ہمیں ان اعمال اور افعال کو کیسے انجام […]
روزہ صرف ایک عمل نہیں، انسانی تربیت کا شاہکار، روزہ کی مقصدیت کو زندہ کرنے ضرورت: مولانا ممشاد پاشاہ کا خطاب
حیدرآباد 16اپریل(راست) روزہ اللہ تعالی کی ایک ایسی روزہ ارکان اسلام میں تیسرا بنیادی رکن ہے جس کی پابندی شہادت توحید و رسالت اور نماز کے بعد فرض کا درجہ رکھتی ہے،یہ ایک ایسی عبادت ہے جس میں بندہ حکم الٰہی کو بجالاتا ہے اور اپنی پسندیدہ و محبوب چیز کو چھوڑ کر اللہ تعالی […]
روزہ کی مقصدیت کو تمام سال پیش نظر رکھا جائے! مولانا ممشاد پاشاہ کا خطاب
روزہ سے تمام طبی وجسمانی ضروریات کی تکمیل حیدرآباد 8 اپریل (راست) مسلمانوں پر فرض کردہ فرائض میں سے ایک روزہ ہے،اہل اسلام کے نزدیک روزہ کا مفہوم یہ ہے کہ آدمی نفسانی ہوا و ہوس اور جنسی خواہشوں میں بہک کر غلط راہ پر نہ پڑے اور اپنے اندر موجود ضبط اور ثابت قدمی […]

