راجستھان

پاکستان سے آئے ہندو بابا نے نابالغ لڑکی کو آگ میں زندہ جلایا، خود بھی جل کر ہوا راکھ

باڑمیر ہماری آواز راجستھان کے باڑمیر میں ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک تانترک نے ایک نابالغ لڑکی کو جلتی آگ میں زندہ جلایا اور خود بھی اسی آگ میں کود پڑا جس سےان دونوں کی موت ہوگئی۔ بتایا جارہا ہے کہ تانترک نوجوان کا نام کیسو رام بھیل ہے اور […]

دہلی

دہلی میں ہوا کا معیار پھر خراب ہوا

ہماری آواز دہلی نئی دہلی،12 دسمبر(پریس ریلیز) قومی دارالحکومت دہلی میں ہوا کا معیار ہفتے کو مزید خراب ہوگیا اور اوسطاً فضائی معیار انڈیکس (اے کیو آئی) 352 پر آگیا ۔قومی دارالحکومت خطے غازی آباد ، نوئیڈا ، فرید آباد اور گروگرام میں ہوا کا معیار خراب ہوگیا ، جبکہ ہمسایہ شہروں میں ایک دو […]

بہار

سماج کی ترقی اور خوشحالی آپسی اتحاد و اتفاق اور دینی تعلیم کے ذریعہ ہی ممکن: مفتی سہراب قاسمی

جامع مسجد دھرم باڑی میں امارت شرعیہ پٹنہ کے نائب ناظم مفتی سہراب قاسمی کا پُر مغز خطاب پورنیہ۔ 12؍دسمبر 2020(پریس ریلیز) گزشتہ روز بتاریخ 10/دسمبر ۲۰۲۰ء؁ بروز جمعرات کو ضلع پورنیہ کے بیسہ بلاک میں واقع کھپڑہ پنچایت کے دھرم باڑی گاؤں میں امارت شرعیہ کے نائب ناظم حضرت مولانا مفتی سہراب قاسمی وندوی صاحب […]

بنگال دہلی

نڈا کے قافلہ پر حملہ کے بعد وزارت داخلہ نے مغربی بنگال کے چیف سکریٹری اور ڈی۔جی۔پی۔ کو دہلی بلایا

نئی دہلی ہماری آواز 11 دسمبر(پریس ریلیز) مرکزی وزارت داخلہ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جے پی نڈا کے قافلے پر مغربی بنگال میں جمعرات کو پتھراؤ کے واقعہ کو بے حد سنجیدگی سے لیتے ہوئے ریاست کے چیف سکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) کو پیر […]

دہلی

نجی ہسپتالوں میں او۔پی۔ڈی۔ خدمات بند!آیوروید ڈاکٹروں کو حکومت کی جانب سے سرجری کی اجازت سے برہم ایمس کے ڈاکٹروں نے ہاتھوں میں باندھی کالی پٹی

نئی دہلی ہماری آواز 11 دسمبر (پریس ریلیز) آیوروید کے ڈاکٹروں کو سرجری کی اجازت دینے والے حکومت کے فیصلے کے خلاف اسپتالوں کی او پی ڈی خدمات آج بند رہیں اور کئی سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹروں نے ہاتھ میں کالی پٹی باندھ کر کام کیا اور اس قومی سطحی ہڑتال کو اپنی حمایت دی۔ […]

جموں و کشمیر سیاسی گلیاروں سے

باغ بانی پر کشمیری معیشت کا دارومدار: مفتی منظور ضیائی

کشمیری اقتصادیات کا ایک بڑا حصہ پھلوں پر مبنی ہے ان میں صرف سیب کی باغبانی ۱۶۴۷۴۲ ہیکٹیئر رقبے میں کی جاتی ہے، جس سے سال ۲۰۱۸-۱۹ میں سیب کی کل پیداوار ۱ء۸ ملین (۱۸ لاکھ ۸۲ ہزار ۳۱۹) میٹرک ٹن سے زیادہ ہوئی (ڈائریکٹوریٹ برائے باغبانی، کشمیر کا ڈیٹا) یہاں کے محکمہ باغبانی کا تخمینہ ہے کہ […]

بنگال

55سالوں بعد بھارت-بنگلہ دیش کے درمیان چلے گی ٹرین، 17 دسمبر کو دونوں ملکوں کے وزراے اعظم کریں گے افتتاح

مغربی بنگال(ہلڈی واڑی) ہماری آواز: مغربی بنگال میں ہلدی باڑی اور بنگلہ دیش میں واقع چل ہٹی کے درمیان ریل کا راستہ 55 سال بعد 17 دسمبر کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے وزیر اعظم اس کا افتتاح کریں گے۔ نارتھ ایسٹ فرنٹیئر ریلوے (NFR) کے ایک عہدیدار نے یہ […]

راجستھان

اسکوٹی سے اسکول جارہی خاتون ٹیچر پر گرا بجلی کا تار، لوگوں کے سامنے جھلسی

بانسواڑہ (نامہ نگار)ہماری آوازراجستھان کے بانسواڑہ میں ایک دردناک حادثہ سامنے آیا۔ جب اسکوٹی سے جارہی ایک خاتون پر بجلی کے تار گر گئے ، جس کی وجہ سے ٹیچر موقع پر ہی زندہ جل گئی۔ اور اس کی اسکوٹی بھی جل کر راکھ ہوگئی۔ کرنٹ کی زد میں آنے کے بعدخاتون تڑپ تڑپ کر […]

پنجاب و ہریانہ تعلیمی گلیاروں سے

ہریانہ میں 14 دسمبر سے 10ویں اور 12 ویں کے طلبہ وطالبات کے لئے اسکول کھولے جائیں گے

ہماری آواز/ چنڈی گڑھ 10 دسمبر (پریس ریلیز) ہریانہ حکومت نے کووڈ۔19 وبا کی وجہ سے طویل عرصہ سے بند پڑے اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اب بورڈ امتحانات کے پیش نظر 14 دسمبر سے دسویں اور 12 ویں کے طلبہ وطالبات کے لئے اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف […]

پنجاب و ہریانہ

بی۔جے۔پی۔ کا کسانوں کو پاکستانی ایجنٹ کہنا انتہائی افسوس ناک: بھگونت مان

ہماری آواز چنڈی گڑھ 10 دسمبر(اسٹاف رپورٹر) عام آدمی پارٹی(آپ)کی پنجاب یونٹ کے صدر و رکن پارلیمنٹ بھگونت مان نے آج کہا کہ مرکزی وزیر مملکت راو صاحب دانوے کا مظاہرین کسان کو پاکستانی اور چین کا ایجنٹ کہنا انتہائی افسوس ناک ہے۔ انہوں نے یہاں جاری بیان میں کہا کہ جو کسان شب روز […]