دربھنگہ: (عبدالرحیم) ای ٹی وی بھارت اردو کے معروف صحافی و سوشل میڈیا پر فعال و متحرک رہنے والے نوجوان عارف اقبال نے سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارم کو الوداع کہہ دیا ہے، اس کی اطلاع انہوں نے خود اپنے آفیشیل فیس بک پیج سے دی ہے، حالانکہ سوشل میڈیا چھوڑنے کی انہوں نے کوئی خاص وجہ نہیں بتائی، مذکورہ اطلاع کے بعد سے سوشل میڈیا پر کئی طرح کے رد عمل دیکھنے کو مل رہا ، ان کے فالورس نے انہیں سوشل میڈیا نہ چھوڑنے کی گزارش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ کی اسٹوری دیگر صحافیوں سے منفرد اور معنی خیز ہوتی ہیں، مادیت کے اس دور میں جبکہ صحافیوں پر کئی طرح کے شکنجے کسے جا رہے ہیں ، آپ نے بے باکی اور جرات کے ساتھ غریبوں اور ضرورت مندوں کے مسائل اٹھا کر حکومت کو باخبر کیا ہے، آپ کے اس قدم سے ہم حیرت زدہ ہیں۔ واضح رہے کہ عارف اقبال بہار میں اردو صحافت کا ایک جانا پہچانا نام ہے، آپ اپنے مخصوص انداز کے صحافت کے لئے قومی سطح پر قدر کی نگاہ سے دیکھے اور سنے جاتے ہیں، شہر دربھنگہ سے تعلق رکھنے والے عارف اقبال صحافی کے ساتھ کئی کتابوں کے مصنف بھی ہیں، آپ خطہ سیمانچل کے ضلع ارریہ میں رہ کر گزشتہ تین سالوں سے ای ٹی وی بھارت کے بحیثیت رپورٹر / کنٹینٹ ایڈیٹر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ارریہ کے مختلف مسائل اور تہذیب و ثقافت پر کئی دستاویزی اسٹوری کے ذریعہ ضلع انتظامیہ اور حکومت کی توجہ مبذول کرائی ہے۔ ابھی حالیہ میں انہوں نے ارریہ میں ذہنی توازن کھو چکے سڑکوں پر زندگی بسر کرنے والے لوگوں کے مسائل اور طرز زندگی جیسے حساس موضوع کو حکومت کے سامنے پیش کیا تھا۔ سوشل میڈیا یوزر عارف اقبال کے اس قدم سے مایوس ہیں۔
متعلقہ مضامین
شادیوں میں فضول خرچی سے بچیں مسلمان! مولانامحمدطاہرالقادری مصباحی
مہراج گنج: 10 مارچنکاح سنت ہے اسے سنت طریقے پر کیاجاۓ اس میں بدعات وخرافات سے پچناضر وری ہے اگر نکاح میں ہونے والی فضول خرچی کوہم نے اپنے سماج سے باہر نہیں نکالا تو دیگر قوموں کی طرح ہماری قوم کی بھی زمین جائداد بکنی شروع ہوجاۓ گی یا کم از کم ہم اپنے […]
مفتی مبین قاسمی کی والدہ کا انتقال احمد حسن قاسمی کو صدمہ
پٹنہ: ہماری آواز(عبدالرحیم برہولیاوی) 22دسمبر مولاناومفتی مبین قاسمی صاحب ناظم مدرسہ طیبہ قاسم العلوم بردی پور کی والدہ کے انتقال پر امارت شرعیہ بہار اڑیسہ جھارکھنڈ کے معاون ناظم حضرت مولانا احمد حسین قاسمی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے فرمایا کہ مرحومہ کے اندر ،نیک عورت کی تمام صفات موجود تھی مر حومہ ایک ایسی […]
بہرائچ شریف پہنچا تحریک پیغام انسانیت کا قافلہ، فساد متاثرین اور ضرورت مندوں کو فراہم کی مالی امداد
بہرائچ: 3 نومبر(ہماری آواز)بہرائچ شریف کے قصبہ مہراج گنج اور آس پاس کے علاقوں میں تحریک پیغام انسانیت کا قافلہ پہنچا، جہاں مقامی لوگوں کی حالات دیکھ کر آنکھوں میں آنسو آگئے۔ تحریک پیغام انسانیت کے ارکان نے لوگوں کی مدد کے لیے بھاری تعداد میں بسکٹ اور رقم کے لفافے تقسیم کیے۔ لوگوں نے […]