پورنیہ: ٢١/فروری(پریس ریلیز) مذہب اسلام میں نکاح کی بہت بڑی اہمیت و فضیلت ہے۔نکاح انبیاء کرام علیھم الصلوۃ والسلام اور ہمارے پیارے آقا نبی کریم ﷺ کی چار سنتوں میں سے نکاح کرنا بھی ایک اہم ترین سنت ہے۔اس اہم ترین سنت کی وجہ سے مرد کی نگاہیں اور شرمگاہ کی حفاظت ہوتی ہے،یہ افزائش نسل انسانی کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔مذہب اسلام نے شادی بیاہ کو آسان اور سہل بنایا ہے،حدیث مبارکہ میں ہے کہ نکاح کے بعد ایک سال کی عبادت بغیر نکاح کے ایک ہزار سال کی عبادت سے افضل و اعلیٰ ہے۔نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ مومن بندہ جب شادی کر لیتا ہے تو اس کا نصف ایمان مکمل ہو گیا،اسی لئے حدیث نبوی ﷺ میں نکاح کو ایمان کا نصف حصہ کہا گیا ہے،امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ اور دوسرے بزرگوں سے منقول ہے کہ شادی شدہ مسلمان کی غیر شادی شدہ مسلمان پر ایسی فضیلت ہے جیسے اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے کی فضیلت گھر بیٹھنے والے پر اور شادی شدہ کی ایک رکعت غیر شادی شدہ کی ستر رکعتوں سے افضل ہے۔اسی بناء پر مذہب اسلام نے نکاح کو اس قدر اہم بتایا ہے۔مرد اور عورت کو نکاح کے مہذب بندھن میں باندھنا لازمی سمجھا ہے۔اس لئے کہ نکاح انسانی خاندان کو وجود بخشتا ہے،اسی کے مدنظر عزیزی کرامت حسین ابن ماسٹر نظامِ الدین صاحب مقام پاکی پوسٹ پیازی بائسی ضلع پورنیہ ہمراہ عزیزہ روشن خاتون بنت مرحوم ڈاکٹر باقر ابن مرحوم اسرائیل سرکار صاحب مقام باسول پوسٹ امور ضلع پورنیہ مطابق ٢١/فروری بروز اتوار کو رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے،شادی کی باوقار تقریب مرحوم اسرائیل سرکار صاحب کے دروازے پر منعقد کی گئی۔نکاح کے بعد نوعروش کو مبارکباد دینے والوں میں کرامت حسین سلمہ کے بڑے بھائی مبارک حسین،بہنوئی مظفر حسین پاکی،مولانا صادق قاسمی دھرم باڑی نائب صدر جمعیت علماء ضلع پورنیہ،ماسٹر طارق انور،مجتبیٰ فقیر ٹولی،عمران،نعمت رضا وغیرہ قابل ذکر ہیں۔
متعلقہ مضامین
استاذ کو سلسلہ قادریہ رضویہ کی خلافت ملنے پر شاگردوں میں خوشی کی لہر
نوجوان عالم دین مولانا حامد رضا مصباحی کو قاضی القضاتہ فی الہند سے ملی سلسلہ قادریہ رضویہ کی اجازت و خلافت مغل پور ضلع پٹنہ کے اندر جامعہ رضویہ میں ایک اسلامک کانفرنس کے موقعہ پر سیکڑوں علماء و سامعین کی موجودگی میں بریلی شریف سے تشریف لائے قائد ملت جانشین حضور تاج الشریعہ حضرت […]
بی جے پی ترجمان اظفر شمسی پر دن دہاڑے قاتلانہ حملہ
بہار میں برسراقتدار حکومت کے لیڈر بھی محفوظ نہیں,سوشاسن حکومت میں مجرمین بے لگام جمال پور/مونگیر: ہماری آواز (ایجنسی/عاقب چشتی) 27 جنوری: بہار میں جرائم و کرائم کا گراف جس تیزی کے ساتھ بڑھ رہا ہے وہ نہایت تشویسناک ہے جرائم پیشہ افراد اس قدر بے لگام ہوگئے ہیں کہ دن دہاڑے ہی برسراقتدار پارٹی […]
جمہوریت کی ماں بہار ہے، سنویدھان یاترا وفد کی بہار میں آمد تاریخ رقم کرےگی: مولانا غلام رسول بلیاوی
جمہوریت کی ماں بہار ہے، سنویدھان یاترا وفد کی بہار میں آمد تاریخ رقم کرےگی: مولانا غلام رسول بلیاوی