Uncategorized

الاصلاح اکیڈمی و ایم اے اکیڈمی میں 21 مئی سے 01 جون تک سمر کلاسز

ماہرین کی مدد سے نکھاری جائے گی طلبا کی صلاحیتیں

گورکھپور، جامعہ الاصلاح اکیڈمی، نورنگ آباد، گورکھناتھ میں 21 سے 26 مئی صبح 9 بجے سے 11 بجے تک اور ایم اے اکیڈمی ترکمان پور میں 27 مئی سے 01 جون تک صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے تک سمر کلاسز منعقد کیے جائیں گے، تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، اس دوران مختلف قسم کی تخلیقی سرگرمیاں منعقد ہوں گی، جن کی مدد سے بچوں کی صلاحیتوں میں نکھار آئے گا، مختلف ایکٹیویٹیز کرائی جائیں گی، گرمیوں کی چھٹیوں کو مختلف صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے استعمال کیا جائے گا، یہ اطلاع استاد آصف محمود، عاقب انصاری، حافظ رحمت علی، قاری محمد انس رضوی نے مشترکہ طور پر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سمر کیمپ کا انعقاد طلبا میں تخلیقی سوچ پیدا کرنے، ان میں ٹیم ورک، خود اعتمادی اور زندگی کی دوسری اہم صلاحیتوں کو فروغ دینے اور سماجی و ثقافتی اقدار کو سمجھنے کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے، سمر کیمپ کے دوران روزانہ دو گھنٹے سرگرمیاں کی جائیں گی، شرکت کرنے والے بچوں کی دلچسپیوں کو بھی جاننے کی کوشش کی جائے گی، ٹائم ٹیبل تیار کر لیا گیا ہے، مختلف سرگرمیوں کے لیے ماہرین کی مدد بھی لی جائے گی۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے