- علم بانٹنے سے بڑھتا ہے : اجیت سنگھ
- ایم ایس آئی کالج میں جلسۂ سیرت النبی کا تیسرا دن
گورکھپور: ایم ایس آئی میاں صاحب اسلامیہ انٹر کالج میں منعقدہ جلسۂ سیرت النبی کے تیسرے دن ہفتہ کو طلبہ کے درمیان دیدہ زیب مقابلہ ہوا، طلبہ نے سائنس کوئز، مباحثہ اور نعتیہ مقابلے کے ذریعے اپنی بہترین کارکردگی پیش کی اور حاضرین کے دل جیت لیے، سائنسی نمائش کا اہتمام کیا گیا جو آج کے دن توجہ کا مرکز رہی۔
مہمان خصوصی اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اسکول انسپکٹر اجیت سنگھ نے اساتذہ اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ علم ایسی دولت ہے جو بانٹنے سے کم نہیں ہوتی بلکہ بڑھتی ہے، اس کے حصول سے سیکھنے والا باشعور ہو جاتا ہے، اپنی اور اپنے معاشرے کی ترقی کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ وہ تمام ادارے جو بچوں کو مفت یا کم فیس پر تعلیم دینے کے لیے کام کر رہے ہیں وہ مبارکباد کے مستحق ہیں، یہ کام نہ صرف ترقی بلکہ مساوات بھی پیدا کرے گا۔
مہمان خصوصی اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ سکول انسپکٹر ڈاکٹر راجیش گپتا نے کہا کہ کتابوں کی صحبت ہمیں زندگی کو صحیح طریقے سے جینے کا راستہ دکھاتی ہے، کتابوں کی اہمیت کو سمجھیں، گلدستوں کی بجائے کتابیں تحفے میں دینے کا کلچر بنائیں، تعلیم کی روشنی پھیلائیں۔
پروگرام کی صدارت ڈاکٹر مرزا رفیع اللہ بیگ نے کی، اس موقع پر ڈاکٹر ونئے، کالج منیجر محبوب سعید حارث، محمد ندیم اللہ عباسی، مختار احمد، ظفر احمد خان، رضوان الحق، انیس احمد، حسن جمال بابوا، حفیظ الحسن، مفتی داؤد قاسمی، ولی الحق، مرزا سلیم بیگ، احتشام صدیقی وغیرہ موجود رہے۔
انعام یافتہ طلبہ
سائنس کوئز مقابلہ میں سنجیدہ فاطمہ، محمد، حسن، پون نشاد، ذوہیب عبداللہ، انسا ثمان، محمد انس نے جیت درج کی وہیں پینٹنگ مقابلہ آردھیا سینی، تسمیہ ناز، معین، اختر، کرشنا ورما، سدانند ساہنی، محمد الحان حسین نے جیتا، مباحثہ کا مقابلہ آروشی سنگھ، ویشنوی پانڈے، آدتیہ گپتا، ماریہ نثار، ریاض علی، شیتل یدوونشی، ارباب لاری نے جیتا۔
جمعہ کو دیر شام ہونے والے نعتیہ مقابلہ میں عنایہ فاطمہ، ارم معراج، عالیہ فلک، اسرا ریاض، حبا جویریہ، عالیہ نے نمایاں کامیابی درج کی وہیں سائنس نمائش میں انیکیت مشرا، سعود اشرف، سونی سنگھ نگم، محمد فیض، دیویانشو جیسوال، گورو سنگھ کا ماڈل فتحیاب ہوا، مہمانان خصوصی نے جیتنے والوں کو انعامات سے نوازا۔
اختتامی تقریب و تقسیم انعامات کا پروگرام آج
اتوار کو ریاستی سطح کے مقابلے ہوں گے، صبح 8 بجے سے قرأت مقابلہ، صبح 9 بجے سے اسلامی کوئز کا تحریری مقابلہ اور صبح 10 بجے سے تقریری مقابلہ ہوگا، 2 بجے سے اسلامی کوئز کا آن اسٹیج مقابلہ، 5:30 بجے پیغمبر اسلام صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کی سیرت اور پیغام پر خصوصی مہمان ڈاکٹر محمد اعظم بیگ (سابق طلبہ یونین صدر، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی) خطاب کریں گے، آخر میں مہمانوں کے ہاتھوں جیتنے والوں کو انعامات، تعریفی اسناد، شیلڈز اور ٹرافیاں دی جائیں گی۔