گورکھپور، ہریا نوسڑھ کے رہنے والے محمد عقیل خان اور قسمت النساء کے پندرہ سالہ صاحب زادے محمد عاطف خان نے تین سال میں پورا قرآن پاک حفظ کیا، محمد عاطف نے اپنی تعلیم دارالعلوم برکاتیہ اہل سنت سید العلوم مگہر سنت کبیر نگر سے مکمل کی ہے، حافظ بننے پر محمد عاطف کی علمائے کرام نے دستار بندی کی، اعزا و اقربا نے تحفہ تحائف اور دعاؤں سے نوازا۔
عاطف کی کامیابی پر، محمد شکیل خان، محمد شمیم خان، محمد ایوب خان، محمد عادل خان، محمد آصف، محمد عاصم، ایڈووکیٹ محمد یاسین، ماسٹر شبیر احمد، ڈاکٹر پیشکار احمد، صغیر احمد، حافظ محمد قادر، پیر محمد، محمد اعظم، محمد آویش وغیرہ نے مبارکباد پیش کی۔