سمرا: شیخ طریقت شہزادہ طبیب ملت استاد الحفاظ حضرت مولانا حافظ وقاری الشاہ اختر رضا قادری یوسفی اخلاقی القادری علیہ الرحمہ کا عرس چہلم، و 30/ واں سالانہ رحمۃ للعالمین کانفرنس و جلسہ دستار بندی 30 اکتوبر 2024 بروز بدھ باغ علم و ادب دارالعلوم ملت اسلامیہ تیغیہ سمرا کے وسیع صحن میں مکمل اہتمام شان کے ساتھ منعقد ہورہا ہے، جس میں ملک بھر کے علما و مشائخ اور خطبا و شعرا تشریف لارہے ہیں۔
بعد نماز فجر قرآن کریم کی تلاوت ہوگی ،صبح نو بجکر 50 منٹ پر قل شریف منعقد ہوگا،بعد نماز مغرب چادر پوشی ہوگی پھر تقسیم لنگر کے بعد ملک بھر سے آئے ہوئے علمائے کرام اور مشائخ عظام کے نورانی بیانات ہوں گے،اس موقع پر شہزادہ علی وارث جبہ مولا علی منبع جود و عطا حضرت سید گلزار میاں صاحب قبلہ کی آمد ہوگی اور دارالعلوم ملت اسلامیہ تیغیہ کی نئی عمارت اخلاقی بلڈنگ کی بنیاد حضرت والا کے دست مبارک سے رکھی جائے گی۔
اس عظیم الشان پروگرام میں غازی ملت حضرت مولانا غلام رسول بلیاوی ،حضرت علامہ مفتی محمد شمشاد احمد مصباحی ،خطیب ہندوستان حضرت مولانا اظہر القادری صاحب، شاعر انٹر نیشنل اسد اقبال صاحب و دیگر علماء شعراء تشریف لا رہے ہیں ،
پروگرام میں ان کی حیات و خدمات پر مشتمل ایک رسالہ انوار اختر کا اجرا عمل میں آئے گا
حضرت مولانا ارشد رضا امجدی اخلاقي نمائندہ كو بتایا کہ حضرت قاری صاحب علیہ الرحمہ سلسلہ قادریہ آبادانیہ فریدیہ تیغیہ یوسفیہ کے شیوخ میں ایک نمایاں مقام رکھتے تھے، آپ حلقہ ارادت کے لئے روحانی پیشوا،دعوت و تبلیغ کی دنیا میں بہترین داعی اسلام،حسن آواز کے معاملہ میں مسحور کن آواز کے مالک قرات سبع کے قاری مزید عالم و فاضل شخصیت تھے۔
حضرت قاری صاحب علیہ الرحمہ اپنے والد شیخ طریقت حضرت طبیب ملت حافظ الشاہ اخلاق احمد نوری یوسفی تیغی علیہ الرحمہ کے سچے سپوت اور برحق جانشین تھے۔
واضح رہے کہ حضرت قاری صاحب ذکر و اذکار اور نماز پنج گانہ کی پابندی میں عمر کے اخیر لمحہ تک پابند رہے۔ آنے والی بڑی سے بڑی آزمائشوں پر صابر و شاکر رہے۔

25 سال کی جوانی کی عمر میں سجادگی کا عہدہ سنبھالا، 45 کی عمر پائی اس کم عمری میں آپ نے مجاہدہ شروع کیا، تعلیم باطنی مکمل کی،19 سالہ مدت سجادگی میں حلقہ ارادت کو خوب خوب فروغ دیا،رشد و ہدایت،درس تدریس حق گوئی بے باکی جیسی صفات زندگی کا حصہ رہی۔
علم باطنی کے بیشتر اذکار کو مکمل فرمایا پھر اللہ تعالیٰ نے آپ کی زبان کو بہت جلد با اثر بھی بنادیا۔
حضرت قاری صاحب علیہ الرحمہ 2001 سے ہی دار العلوم ہذا کے شعبہ حفظ و قرآت کی مکمل ذمہ داری بحسن و خوبی انجام دیتے رہے، بعدہ 2005 سے 2008 تک سربراہ اعلیٰ کے عہدے پر فائز رہے ، حضور طبیب ملت علیہ الرحمہ کے مشن کو مزید آگے بڑھا نے کیلئے مدرسہ اسلامیہ تیغیہ اخلاقی نگر بوریا کو قائم کئے کے اور 19 ستمبر 2024 تک اس ادارہ کے مھتمم رہے ادارہ اپنی معیاری تعلیم اور آپ کی بے پناہ محنت و مشقت کے سبب بہت جلد مقبول ہوگیا۔
آپ اپنے احباب میں اپنی بے پناہ سادگی،سادہ مزاجی اور اعلی قابلیت کے سبب بڑے معروف تھے۔
اس پروگرام کی صدارت صاحب سجادہ پیر طریقت شہزادہ طبیب ملت حضرت علامہ الشاہ محمد احمد رضا امجدی اخلاقی فرمائیں گے، پروگرام کے دیگر نظم و نسق کی ذمہ داری ادارہ کے سکریٹری حضرت مولانا غلام احمد رضا مصباحی انجام دیں گے۔
اس موقع خانقاہ قادریہ آبادانیہ تیغیہ یوسفیہ اخلاقیہ کے ولی عہد حضرت مولانا ارشد رضا امجدی نے کہ شیخ طریقت حضرت مولانا حافظ و قاری اختر رضا قادری علیہ الرحمہ کی حیات و خدمات پر مشتمل ایک رسالہ انوار اختر کا اجرا کیا جارہا ہے جس میں ان کی روشن حیات و خدمات کے نمایاں پہلو پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
آپ تمامی احباب سے درخواست ہے کہ اس پروگرام کی تقریبات میں شریک ہوکر دارین کی سعادتوں سے مستفیض ہوں۔
