گورکھ پور

لبوں پر نعت پاک، ہاتھوں میں پرچم لیے بچوں نے نکالا جلوس محمدی

صمد احمد صدیقی
خبرنامہ ہماری آواز

گورکھپور، دعوت اسلامی انڈیا کی جانب سے بدھ کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر مدرسۃ المدینہ کے بچوں نے سپن خان مسجد خونی پور سے جلوس نکالا، بچوں کے سر پر عمامہ، ہاتھوں میں اسلامی پرچم، نعت پاک، حدیث رسول اور لبوں پر یا رسول اللہ کے نعرے لوگوں کی توجہات کا مرکز تھے جلوس خونی پور، ریتی چوک، مدینہ مسجد، چھوٹے قاضی پور، کوتوالی روڈ، نخاس سے ہوتا ہوا واپس خونی پور آ کر اختتام پذیر ہوا، چھوٹے بچوں کے جلوس کو دیکھ کر سب خوش نظر آئے، آخر میں درود و سلام پڑھ کر ملک میں امن و امان اور ترقی کی دعائیں مانگی گئیں، جلوس کی نگہبانی فرحان عطاری، محسن اسماعیلی، مولانا قادری علیمی، قاری شہباز عطاری، مولانا جواد عطاری، حافظ مبشر عطاری وغیرہ نے کی۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے