مہاراشٹرا

یوٹیوب پر سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ کی شان میں گستاخی پر مسلمانوں میں سخت ناراضگی

  • رضا اکیڈمی نے پائیدھونی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرنے کی مانگ کی اور پولیس کمشنر کو احتجاجی مکتوب بھیجا۔

ممبئی:
پریس ریلیز ممبئی ،ملک کی پرامن فضا کو خراب کرنے کے لئے نفرتی گینک سرگرم ہے ۔ کبھی لوجہاد تو کبھی کسی کے نام پر اسٹیٹس لگانے پر شہر کو فساد میں جھونک دیا جاتا ہے۔ حالیہ چند مہینوں میں ہندو مسلم سمیت دیگر مذاھب کے لوگوں کیلئے محبت اور عقیدت کی جگہ اجمیر شریف میں موجود سلطان الہند حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللّٰہ علیہ کی درگاہ فرفہ پرستوں کے نشانے پر ہے حضرت خواجہ صاحب نے ملک میں پیار محبت کو بانٹا جس کی وجہ سے لاکھوں افراد آپ کے کردار و عمل سے متاثر ہوکر راہ ہدایت پاگئے۔
بس یہی باتیں آج شرپسند وں کو کھٹک رہی ہے جسکی وجہ سے وہ حضرت سلطان الہند کی شان میں طرح طرح کی نازیبا زبان استعمال کرکے آپ کی پاکیزہ کردار و گفتار کو داغدار کرنے کی مذموم کوشش کررہے ہیں جس کی مذمت نہ صرف مسلمان بلکہ خواجہ غریب نواز رحمۃ اللّٰہ علیہ سے محبت کرنے والے تمام مذاہب کے لوگ بھی کررہے ہیں۔
ایسے ہی ایک یوٹیوبر نے سلطان الہند حضرت خواجہ خواجگان کی شان میں ناقابل برداشت بکواسیں کی ہیں جسے سن کر نہ صرف مسلمان بلکہ کوئی بھی محب خواجہ خاموش نہیں رہ سکتا۔ یاد رہے خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللّٰہ علیہ سے والہانہ محبت کرنے والے صرف بھارت میں کروڑوں افراد بستے ہیں وہ کسی بھی صورت میں اس طرح سے عطائے رسول حضرت خواجہ غریب نواز کی توہین برداشت نہیں کرسکتے ۔جیسے جیسے یوٹیوب کی یہ خبر دھیرے دھیرے عقیدت مندوں تک پہنچ رہی ہے غم و غصّے کا ماحول پایا جارہا ہے ۔ بروقت عالمی تنظیم رضا اکیڈمی نے حالات کو سنبھالتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کا سہارا لیتے ہوئے پائیدھونی پولیس اسٹیشن میں سینئر پولیس افسر مذکورہ یوٹیوبر کے خلاف سخت کارروائی کی مانگ کی۔
رضا اکیڈمی کے بانی و سربراہ الحاج محمد سعید نوری صاحب نے اس حوالے سے بتایا کہ یوٹیوب پر حضرت سلطان الہند خواجہ غریب نواز رحمۃ اللّٰہ علیہ کی شان میں جس طرح سے گندے الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے الزام لگائے گئے ہیں وہ کسی بھی صورت ناقابل برداشت ہیں بلکہ خواجہ غریب نواز کے کڑوروں عقیدت مندوں کے جذبات کو مجروح کرنا ہے ۔
آپ نے مزید کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ صوفیائے کرام کے نزدیک انسانیت کی خدمت اور ان کی فلاح و بہبود اہم ہے انہوں نے اپنی خانقاہوں میں بلا تفریق مذہب و ملت صرف پیار محبت اور انسانیت کا درس دیا ہے جس سے متاثر ہوکر لاکھوں افراد صراطِ مستقیم پر گامزن ہوئے تاریخ میں کہیں بھی زور زبردستی کا نام و نشان نہیں ملتا بالخصوص حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللّٰہ علیہ جن کا آستانہ پوری دنیا میں محبت کی علامت اور ہندوستان کی شان سمجھا جاتا ہے ۔افسوس آج شرپسند عناصر مختلف ذرائع سے خواجہ صاحب قبلہ کی پاکیزہ ذات و کردار کو بدنام کررہے ہیں ۔
حضرت نوری صاحب نے مزید کہا کہ یوٹیوب پر جس طرح سے گندے الزامات لگائے گئے ہیں ہردور میں صوفیاء کرام نے ان برائیوں کے خاتمے کے لئے کام کیا ہے۔
حضرت سعید نوری صاحب نے چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی شخص یہ ثابت نہیں کرسکتا کہ کسی نیک اور صالح بندۂ خدا نے اس طرح کے کام کئے ہیں ۔یہ تو وہ لوگ کرتے ہیں جو آشرم میں بیٹھ کر عیش پرست ہوتے ہیں۔صوفیاء کرام کا مقصد مخلوق خدا کی خدمت ہوتی ہے۔
رضا اکیڈمی نے بانی و سربراہ محترم نوری صاحب نے آگے یہ بھی کہا کہ اس سے قبل بھی اجمیر 92مووی کے ذریعے خواجہ خواجگان حضرت خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ کو نشانہ بنایا گیا اب اس یوٹیوبر نے تمام حدیں پار کرتے ہوئے نہایت ہی بیہودہ الزامات لگائے ہیں جس پر رضا اکیڈمی نے ممبئی پولیس کمشنر کو مکتوب روانہ کیا ہے جس میں اس یوٹیوبر پر فور اً پابندی لگانے کی اور یوٹیوبر کے خلاف سخت کارروائی کی مانگ کی ہے مزید رضا اکیڈمی کے وفد نے پائیدھونی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرانے کی کوشش کی ہے اگر اس شیطانی یوٹیوبر پر پابندی نہیں لگائی گئی ہے تو شہر میں نقص امن کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے کیونکہ سلطان الہند حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللّٰہ علیہ کے چاہنے والے پوری دنیا میں موجود ہیں وہ اس خباثت کو ہرگز ہرگز برداشت نہیں کرسکتے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے