مئو

علامہ بدرالقادری مصباحی کا دوسرا سالانہ عرس و جلسہ دستار بندی 17 و 18 کو

سرزمینِ مدینۃ العلماء گھوسی کا ایک ممتاز دینی ادارہ مدرسہ رضویہ بدر العلوم جو انفرادی حیثیت کا حامل ہے جہاں مختلف شعبوں میں دینی تعلیم و تربیت کا بہترین انتظام و انصرام ہے یوں تو مدینۃ العلماء گھوسی میں جتنے بھی مدارس عربیہ ہیں سب کی اپنی اپنی امتیازی شان ہے اور خدمتِ دین کے حوالے سے بڑی خدمات اور کارنامے ہیں جن کا اعتراف نہ کرنا حقائق سے چشم پوشی ہوگی مگر مدرسہ رضویہ بدر العلوم اپنے پسماندہ اور پچھڑے محل وقوع کے باوجود نہایت ہی کم عرصے میں بفضلہ تعالیٰ ایسی قابلِ فخر خدمات انجام دے چکا ہے جو اسے ماضی قریب میں قائم ہونے والے دیگر مدارس کی بنسبت ممتاز و نمایاں کرتی ہے، اس درسگاہ علم نے مختصر وقت میں بہت سارے تشنگانِ علم کو آسودہ اور سیراب کیا درس نظامی کے ساتھ ساتھ اس ادارے میں شعبہ حفظ و قرأت کی ایک بہترین تعلیم و تربیت کا معقول انتظام ہے، اس ادارے کے مہتم اعلیٰ مبلغ اسلام، امیر القلم، سیاح یورپ و ایشیا، خلیفہِ حضور مفتی اعظم ہند ،حضرت علامہ بدرالقادری مصباحی علیہ الرحمۃ والرضوان جنہوں نے اپنے مساعی جمیلہ سے اس عظیم ادارے کی بنیاد رکھ کر قوم و ملت پر ایک بڑا احسان فرمایا، آپ کی شخصیت کی علمی حیثیت کا ہر کوئی معترف ہے آپ بیک وقت ایک محدث، مفسر، مفکر، مصنف، شاعر اور بہترین معلم و مربی کے ساتھ ساتھ دین و سنیت کا درد رکھنے والے ایک بہت عظیم مبلغ اور داعی ہیں، آپ کی خدمات کا دائرہ صرف ہندوستان تک ہی محدود نہیں بلکہ یورپ کے ممالک میں بھی آپ نے اپنی پوری جانفشانی کے ساتھ لوگوں کے ایمان و عقیدے کی حفاظت فرمائی، بتاریخ 17 اور 18 اگست مدرسہ رضویہ بدر العلوم کے وسیع صحن میں آپ کے عرس کی تقریب منعقد ہوگی جس میں جامعہ سے فارغ ہونے والے حفاظ کو دستار و سند سے نوازا جائے گا، لہٰذا آپ حضرات سے مودبانہ گزارش ہیکہ عرس کی جملہ تقریبات میں شریک ہو کر فیضانِ حضور بدر ملت سے خود کو مستفیض و مستنیر فرمائیں

طالب دعا
نور محمد شاداب فیضی اویسی
خادم التدریس ۔۔۔ مدرسہ رضویہ بدر العلوم قصبہ خاص گھوسی

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے