بین الاقوامی

چیف اکرام الدین انٹرنیشنل سفیر برائے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا مقرر

  • یاد رہے کہ چیف اکرام الدین انٹرنیشنل صحافی ہے اور اس وقت بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے سربراہ ہیں۔

یورپ(انٹرنیشنل ڈسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چیف اکرام الدین انٹرنیشنل سفیر برائے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا مقرر ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بین الاقوامی بین الضابطہ انوویشن سینٹر آف لائف الائنس آف دی پیپلز آف ورلڈ جو کوریا کی آرگنائزیشن ہے چیف اکرام الدین کو انٹرنیشنل سفیر برائے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا مقرر کر دیا یاد رہے کہ چیف اکرام الدین کا شمار یورپ کے ان 30 صحافیوں کی لیسٹ میں بھی شامل ہے جسے امریکہ نے بہترین اور قابل صحافی قرار دیا ہے یاد رہے کہ چیف اکرام الدین انٹرنیشنل صحافی ہے اور بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو ہے اور جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ آرگنائزیشن کے سربراہ بھی ہے جو کئی سالوں سے ملکی اور بین الاقوامی صحافیوں کے حقوق کیلئے کام کر رہی ہے چیف اکرام الدین نے ایک بیان میں کہا کہ کوریا آرگنائزیشن انٹرنیشنل بین الضابط انوویشن سینٹر آف لائف الائنس آف دی پیپلز آف ورلڈ کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے انٹرنیشنل سفیر برائے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا منتخب کیا اس موقع پر کوریا آرگنائزیشن کی ممبران نے چیف اکرام الدین کو سفیر برائے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کیی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے