بارہ بنکی۔ (ابوشحمہ انصاری) آل انڈیا ایڈوکیٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے نام ایک میمورنڈم ضلع مجسٹریٹ کو پیش کیا گیا ہے۔ قبل ازیں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے میٹنگ ہال میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں اس بات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ بارہ بنکی میں پیش آئے واقعہ پر ہائی کورٹ کی طرف سے یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے عہدیداروں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی گئی۔ سنگھ نے کہا ہے کہ کوئی بھی کارروائی کرنے سے پہلے اس معاملے کی عدالتی تحقیقات کرائی جانی چاہیے۔ میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں حکومت کی طرف سے ایڈووکیٹ گروپ کو انتظامی سیکورٹی فراہم کی جائے۔ میمورنڈم میں مہندر پرتاپ یادو کے علاوہ پرمود کمار یادو، نرسنگھ ایڈوکیٹ، سنتوش ورما، شبھم شرما، انیل کمار شرما، سنتوش کمار شرما، انیل یادو، راجیش کشیپ، سریندر کمار راوت اور سچیدانند یادو موجود رہے۔
متعلقہ مضامین
منشیات سے پاک معاشرے کا اٹھایا گیا حلف
بارہ بنکی،(ابوشحمہ انصاری)کبھی وہ دکھ کی بیڑیاں توڑ دیتے ہیں اور کبھی بڑی تبدیلی کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ ایم پی اور وزیر کوشل کشور کے بیٹے آکاش کشور عرف جے بی کی منشیات کی عادت کی وجہ سے موت کے بعد اسی جذبے کی مثال منشیات سے پاک سماج کی تحریک ہے۔ منشیات کے […]
عارف نقوی کا انتقال مہجری ادب کے لیے ایک عظیم خسارہ: ورلڈ اردو ایسوسی ایشن
بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)جرمنی کی راجدھانی برلن میں مقیم مہجری ادیب عارف نقوی کے انتقال سے اردو برادری میں غم کی لہر پائی جارہی ہے۔عارف نقوی کا تعلق بنیادی طور پر ہندستان کے شہر لکھنؤ سے تھا ۔گزشتہ چھ دہائیوں سے جرمنی کی راجدھانی برلن میں مقیم تھے ۔عارف نقوی نےجس وقت جرمنی کی شہریت حاصل […]
آسیہ فاروقی کو نیشنل ٹیچرس ایوارڈ
آسیہ فاروقی کو حکومت ہند کی جانب سے قومی اساتزہ ایوارڈ سے پانچ ستمبر دہلی میں صدر جمہوریہ کے ہاتھوں اعزاز سے سرفراز کیا جائے گا


