جالنہ مہاراشٹرا: 16 اکتوبر، ہماری آواز
حضرت مولانا سید جمیل رضوی سجادہ نشین آستانہ شیر سوار رحمۃ اللہ علیہ راجہ باغ جالنہ کی دختر نیک اختر کے عقد مسعود کے حسین موقع پر آل انڈیا سنی جمیعۃ العلماء کے صدر و سجادہ نشین آستانہ مخدوم اشرف جہانگیر سمنانی رحمۃ اللّٰہ علیہ کچھوچھہ مقدسہ شہزادۂ حضور غوث اعظم حضور معین المشائخ حضرت علامہ مولانا سید معین الدین اشرف اشرفی الجیلانی مد ظلہ العالی اور محافظ ناموس رسالت اسیر مفتئ اعظم الحاج محمد سعید نوری بانی و سربراہ رضا اکیڈمی و نائب صدر آل انڈیا سنی جمیعۃ العلماء، شہزادۂ حضرت مولن والے بابا حضرت مولانا الحاج محمد گلزار الدین چشتی سجادہ نشین آستانہ عالیہ چشتیہ ھلالیہ تھانہ ساتھ میں راقم الحروف ودیگر علماء و مشائخ و دانشورانِ و وکلاء کی جماعت نے خصوصی طور پر شرکت کی اس پُروقار تقریب میں حضرت سید معین میاں نے خطبۂ نکاح پڑھا اور دولھا و دولھن اور حاضرین کو اپنی دعاؤں سے خوب نوازا ساتھ ہی ساتھ ملک ہندوستان میں امن و امان کی دعاء فرمائی۔الحاج محمد سعید نوری نے سید جمیل احمد رضوی اور ان کی دختر نیک اختر اور نوشہ میاں کو دعائیں دیتے ہوئے کہا ہمیں اس وقت بڑی خوشی محسوس ہورہی ہے کہ ہم سب رسول کریم ﷺ کی عظیم سنت کی تقریب میں حاضر ہیں ان قائدین کے علاوہ سید جمیل احمد رضوی نے خود معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور سب کا شکریہ ادا کیا واضح رہے کہ اس تقریب سعید کا باقاعدہ آغاز بعد نماز عصر قرآن مجید کی تلاوت اور نعت رسول اکرم ﷺ سے ہوا۔تقریب کے آخر میں حضرت سید معین میاں نے نکاح کے مسنون طریقے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسلام زندگی کے تمام شعبوں میں ہماری رہنمائی کرتاہے اس کیلئے مسلمانوں کو چاہئے کہ ہر شعبہ میں حلال و حرام کی حد بندیوں کا خیال رکھیں بطور خاص اپنے معاملات کو درست رکھیں ایک دوسرے کے حقوق کی ادائیگی کا اہتمام کریں اور معاشرتی امور کو شریعت مصطفوی کے مطابق انجام دیں خصوصاً پیارے آقا رحمت عالم ﷺ کی سنت کے مطابق نکاح کا انعقاد کریں حضور معین المشائخ نے سید جمیل احمد رضوی کو اس حسن عمل پر خوب مبارک باد پیش کی۔صلاۃ و سلام و دعاء پر تقریب سعید کا اختتام ہوا۔
رپورٹ۔ظفرالدین رضوی ممبئی