سرینگر: متحدہ علماۓ اہلسنت جموں و کشمیرکا ایک اعلیٰ سطحی وفد عزت ماب ایل جی صاحب سے ملاقی ہوا جس میں مولانا غلام محی الدین نقیب، مولانا غلام رسول حامی، مولانا شوکت حسین کینگ اور پروفیسر بشیر احمد ڈار شامل تھے۔ اجلاس میں ایل جی صاحب کو علما کی حالیہ گرفتاریوں پر عوامی تشویش سے آگاہ کیا گیا۔ مولانا عبدالرشید داودی صاحب اور دیگر علما کی گرفتاریوں پر عوام میں جو تشویش کی لہر بڑھ رہی ہے اس سے ایل جی صاحب کو گوش گزار کیا گیا ۔جناب ایل جی صاحب نے پوری یقین دہانی دلاٸی کہ کسی بھی عالم یا خطیب کو بلاوجہ گرفتار نہی کیا جاے گا۔ جموں و کشمیر میں دینی اداروں کی ترویج کےلیے یہاں مدرسہ بورڈ تشکیل دینے کےلیے ایل جی صاحب سے پُرزور مطالبہ کیا گیا۔ اہلسنت عوام کا شیخ العالم ریسرچ یونیورسیٹی کے قیام کا دیرینہ خواب شرمندہ تعبیر کرنے کےلیے ایل جی صاحب سے تبادلہ خیال ہوا ۔انہوں نے خصوصی قانونی ایکٹ لانے کی یقین دہانی کراٸی۔جموں و کشمیر کی مختلف یونیورسیٹیوں ،کالج اور سیکنڈری سطح پر تصوف کی تعلیمات کو مناسب مقام دلانے کی گزارش کی گٸی۔سیب و دیگر میوہ جات کو باہر لے جانے میں جو دشواریاں پیش آرہی ہیں ایل جی صاحب نے موقعے پر ہی متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔ ایل جی صاحب نے تمام مطالبات پر ہمدردانہ غور کرنے کی یقین دہانی کراٸی ۔
متعلقہ مضامین
طہارت قلب کا حصول سب سے بڑی کامیابی ہے: سید اشرف ملت
زورا ضلع شوپیان، کشمیر میں صوفی کانفرنس سے حضور اشرف ملت کا خصوصی خطاب شوپیان/کشمیر: 27 ستمبر، ہماری آواز(نامہ نگار) کشمیر میں حالات خراب ہونے کے بعد اس علاقے میں یہ پہلا پروگرام تھا، جس میں پلوامہ، شوپیان اور دیگر علاقوں کے درجنوں علماومشائخ اور سرکردہ شخصیات کے علاوہ آل انڈیاعلماومشائخ بورڈ اور تنظیم المدارس […]
باغ بانی پر کشمیری معیشت کا دارومدار: مفتی منظور ضیائی
کشمیری اقتصادیات کا ایک بڑا حصہ پھلوں پر مبنی ہے ان میں صرف سیب کی باغبانی ۱۶۴۷۴۲ ہیکٹیئر رقبے میں کی جاتی ہے، جس سے سال ۲۰۱۸-۱۹ میں سیب کی کل پیداوار ۱ء۸ ملین (۱۸ لاکھ ۸۲ ہزار ۳۱۹) میٹرک ٹن سے زیادہ ہوئی (ڈائریکٹوریٹ برائے باغبانی، کشمیر کا ڈیٹا) یہاں کے محکمہ باغبانی کا تخمینہ ہے کہ […]
لل دید فاؤنڈیشن جموں و کشمیر نے فلسفہ شہادت امام حسین علیہ السلام پر ایک پروگرام کا انعقاد، کثیر تعداد نوجوانوں نے کی شرکت
لل دید فاؤنڈیشن جموں و کشمیر نے فلسفہ شہادت امام حسین علیہ السلام پر ایک پروگرام کا انعقاد، کثیر تعداد نوجوانوں نے کی شرکت