بارہ بنکی

مسلسل بارش نے مچائی تباہی؛ کہیں کٹے سڑک تو کہیں منہدم ہوگئے مکانات

مسولی،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) گزشتہ تین روز سے ہونے والی بارش سے جہاں نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گٸی ہے وہیں کچے مکانات بھی منہدم ہو رہے ہیں۔ موسلادھار بارش کے باعث کئی مقامات پر سڑکیں کٹ گئی ہیں جس سے ٹریفک میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ اس سال بارش کم ہونے سے جہاں کاشتکار پریشان تھے وہیں گزشتہ 15 ستمبر سے شروع ہونے والی مسلسل بارش کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگٸی،اور سوکھے کھڈے، تالاب دیکھتے ہی دیکھتے بھر گئے، اس دوران کچے مکانات منہدم ہو رہے ہیں.. اشوک کمار ولد رام چندر ساکن گرام پنچایت ناصر نگر کا کچا مکان کل رات اچانک گر گیا، خوش قسمتی ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔وہی گرام جھلیا مجرے ایچولیا ساکن سنتوس ورما ولد سری کرشن چپھر نما مکان میں اپنے کنبے کے ساتھ رہتے تھے۔تیز بارش کی وجہ سے گزشتہ رات چھپر منہدم ہوگیاجس میں قیمتی سامان خراب ہوگیا۔
{پکی سڑک پر ٹریفک کا نظام درہم برہم}
وقفے وقفے سے ہونے والی بارشوں کے باعث ندیوں اور نالوں کی تیز لہروں کے باعث ندی کے کنارے واقع سڑکیں خستہ حال ہو گئی ہیں، تیز بہاؤ کے باعث سڑکیں کٹ جانے سے لوگوں کی آمدورفت میں خلل پڑرہی ہے۔ کلیانی ندی کے قریب تیز دھراٶں کی وجہ سے مسولی سے رام پور کٹرہ،سعادت گنج جانے والی پکی سڑک منقطع ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے اس سڑک پر چار پہیہ گاڑیوں کی آمدورفت رک گئی ہے۔جمعہ کی شام دیر گئے اسٹول(رمال) کو لوڈ کر کے جانے والا ایک ٹیمپو غیر متوازن ہو کر الٹ گیا، خوش قسمتی تھی کہ ٹیمپو میں مسافروں کی جگہ اسٹول(رمال) لدا ہوا تھا، اگر مسافر ہوتے تو بڑے حادثے سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے