بستی سدھارتھ نگر

ٹیچر ڈے کے موقع پر دارالعلوم فیض الرسول(براؤں شریف) کے پرنسپل علامہ علی حسن علوی کو توصیفی مکتوب اور اعزازی شیلڈ سے نوزا گیا

بستی: 5 سمتبر، ہماری آواز
ماہ ستمبر کی پانچ تاریخ جو وطن عزیز ہندوستان کے پہلے نائب صدر جمہوریہ اور دوسرے صدر جمہویہ سرو پلی ڈاکٹر رادھا کرشن کی یوم ولادت ہے جسے پورے ملک میں یوم اساتذہ کے طور پر منایا جاتا ہے اسی مناسبت سے بیگم خیر انٹر کالج بستی میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی کے طور پر مدرسہ تعلیمی بورڈ لکھنؤ اتر پردیش کے چیئرمین عزت مآب ڈاکٹر افتخار احمد جاوید صاحب نے شرکت کی وہیں پر جناب وجے پرتاب یادو ڈپٹی ڈائرکٹر بستی کمشنری اور ضلع سدھارتھ اور ضلع سنت کبیر نگر کے ضلع اقلیتی فلاح وبہبود آفیسر جناب تنمے پانڈے جناب پروین کمار مشر نے بھی شرکت کی ساتھ ہی ساتھ بستی منڈل کے امداد یافتہ اور غیر امداد یافتہ مدارس ،اور مدرسہ ادھونی کرڑ اور مدرسہ منی آئی ٹی آئی کے بہت سارے اساتذہ نے شرکت کی۔
اس سنہرے موقع پر بستی منڈل کے مدرسہ ادھونی کرڑ اور مدرسہ منی آئی آئی ٹی کے متعدد اساتذہ کو ان کے قابل قدر خدمات کے عوض توصیفی مکتوبات اور اعزازی شیلڈ سے سرفراز کیا گیا لیکن بستی منڈل کے ضلع سدھارتھ نگر کے امداد یافتہ مدارس سے صرف دارلعلوم فیض الرسول براؤں شریف کے صدرالمدرسین حضرت علامہ علی حسن علوی ازھری کو عزت مآب ڈاکٹر افتخار احمد جاوید کے ہاتھوں توصیفی مکتوب اور اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا
دارالعلوم فیض الرسول کے سبھی اساتذہ علامہ موصوف کی تکریم کئے جانے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہیں اور انہیں خوب خوب مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے