مورخہ 26 اگست بروز جمعہ بعد نماز عشاء کیلا بگان چولیا مسجد میں 636 واں تارک سلطنت محبوب یزدانی غوث العالم میر سیدنا اوحد الدین سید سلطان مخدوم اشرف جہانگیر سمنانی و سامانی نور بخشی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا عرس مقدس فیضان مخدوم اشرف کمیٹی و سیدی گروپ کے جانب سے منعقد کیا گیا جس کی صدارت اولاد رسول چراغ خاندان پنجتن حضرت علامہ مولانا حافظ و قاری سید مہتاب عالم اشرفی جامعی صاحب قبلہ نے فرمایا خصوصی خطاب خطیب اعظم ہندوستان حضرت علامہ حسن رضا مصباح القادری صاحب قبلہ حضرت مفتی کوثر اشرفی اور قاری ریاض اشرفی کا ہوا ساتھ ہی ساتھ منقبتی مشاعرہ کا ایک دور چلا جس میں مداحانِ رسول کی حیثیت سے شہنشاہ ترنم حافظ عباس رضا، حافظ نوشاد علی قادری، ثقلین اشرفی، تحسین اشرفی، سلمان طارق، حافظ جاوید اشرفی، حافظ نوشاد حیدری نے شرکت کی جبکہ نقابت کے فرائض نقیب شائستہ زباں مولانا اطہر رضا خاں قادری صاحب نے انجام دیا بعدہٗ دعا درود سلام پر محفل کا اختتام ہوا۔
رپورٹ۔ حافظ حسن رضا رضوی