مرادآباد

جامعہ گلشن مصطفی نسواں بہادرگنج مرادآباد میں 75/ویں جشن یوم آزادی کا انعقاد

کل مؤرخہ 15/اگست 2022ء مطابق 16/محرم الحرام 1444/2ھ بروز پیر بموقع "75/ ویں یوم آزادی "پرچم کشائی کی رسم بدست محترمہ شاہ جہاں مہتممہ ادا کی گئی ۔اس کے بعد جامعہ کی طالبات:- متعلمہ نازیہ نوری ،متعلمہ صوفیہ سلامی،متعلمہ اقصی نوری اور متعلمہ نایاب نے "ترانہ ہند علامہ اقبال پیش کیا۔ بعدہ صادقہ نوری متعلمہ جامعہ ہذا نے انگلش میں اسپیچ پیش کی جس میں بتایا کہ ملک عزیز کب اور کیسے آزاد ہوا ۔اس کے بعد محترمہ عالمہ فاضلہ مزینہ کوثر مصطفائی نے خطاب کیا جس میں انہوں نے علماے حق پر برطانوی تن کے گورے من کے کالوں کے ڈھائے گئے ظلم و ستم کو بیان کیا اور بتایا کہ اس دیش کی مٹی میں ہمارا خون بھی شامل ہے ،نیز ہند کا نعرہ دینے والوں میں پیش پیش جماعت اہل سنت کے علما مثلا حضرت علامہ فضل حق خیرآبادی علیہ رحمہ حضرت علامہ سيد كفايت الله كافى مرادآبادی علیہ رحمہ اور دیگر علماے حق رہے جنہوں نےاسلا فتوے جہاد دیا اور تمام لوگوں کو ایک جھنڈے کے نیچے لاکر کھڑا کر دیا اور لاکھوں لوگوں نے ان کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اپنی جانوں کو قربان کر دیا۔
جامعہ کی دیگر معلمات غوثیہ سلامی مصطفائی ،محترمہ عالمہ فاضلہ صبیحہ سلامی ،محترمہ عالمہ فاضلہ درخشاں سلامی ،محترمہ شاہ جہاں صاحبہ نے بھی شرکت کی ۔
پرچم کشائی کے بعد دیگر طالبات نے حب وطن کے متعلق کلام پیش کیے ۔اس طرح سب نے مل کر شہداے وطن کی عقیدت میں خراج تحسین پیش کیا۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے