بین الاقوامی

برسلز میں یورپی یونین کا سالانہ اجلاس، 27ارکان کی شرکت

2 روزہ اجلاس میں یورپی یونین کی جانب سے روس پر پابندیوں کے چھٹے مرحلے کی توثیق اور اسکے اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔

برسلز(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق برسلز میں یورپی یونین کا سالانہ اجلاس شروع ہوگیا،جس میں 27ارکان شریک ہیں۔ 2روزہ اجلاس میں یورپی یونین کی جانب سے روس پر پابندیوں کے چھٹے مرحلے کی توثیق اور اس کے اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔ یاد رہے کہ یورپی یونین کی صدر ارزولا فان ڈیئر لائن نے 4 ہفتے قبل اعلان کیا تھا کہ پابندیوں کے مرحلے میں روس سے تیل کی خریداری پر مرحلہ وار پابندی عائد کردی جائے گی۔ادھر ہنگری سمیت کئی رکن ممالک اس فیصلے کو اپنی قومی ضروریات کے منافی سمجھتے ہیں اور وہ اس تجویز کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے