بین الاقوامی

پاکستان: سید حیدر شاہ باچا کا مشیر وزیراعظم انجینئر امیر مقام سے ملاقات

حلقہ پی کے 74 میں ناروا لوڈشیڈنگ سے مشیر وزیراعظم انجینئر امیر مقام کو آگاہ کیا۔

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف خیبر پختون خواہ کے جوائنٹ سیکرٹری سید حیدر شاہ باچا نے مشیر پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختون خواہ کے صدر و مشیر وزیراعظم انجینئر امیر مقام سے ملاقات کی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف خیبر پختون خواہ کے جوائنٹ سیکرٹری سید حیدر شاہ باچا نے مشیر وزیراعظم انجینئر امیر مقام سے ملاقات کی ملاقات میں حلقہ پی کے 74 میں جاری ناروا لوڈشیڈنگ سے مشیر وزیراعظم انجینئر امیر مقام کو آگاہ کیا۔موقع پر مشیر وزیراعظم انجینئر امیر مقام نے واپڈا حکام کو پی کے 74 میں لوڈشیڈنگ اور دیگر بجلی کے مسائل پر ہدایت جاری کی اس موقع پر حیدر شاہ باچا نے مشیر وزیراعظم انجینئر امیر مقام کا شکریہ ادا کیا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے